اسلام آباد : لاپتہ سماجی کارکن اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ گھر واپس پہنچ گئے ہیں ۔ اسی طرح دیگر لاپتہ بلاگرز اور سماجی کارکنوں احمد وقاص گورایہ ، احمد رضا نصیر اور عاصم سعید کی اپنے گھروں کو واپسی کی خبریں بھی آ رہی ہیںتاہم سلمان حیدر کے بھائی ذیشان حیدر نے ان کی واپسی کی تردید کی ہے ۔ سلمان حیدر 6 جنوری کو اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے لاپتہ ہوئے تھے۔
Previous Articleنئے امیر المومنین کا ظہور ۔۔ سید مجاہد علی
Next Article ٹرمپی ورلڈ آرڈر ۔۔ زابر سعید بدر

