Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : جوتے مفت ملیں گے
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم : جوتے مفت ملیں گے

ایڈیٹرمئی 23, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گاؤں کے میراثی و صحافی میں اور کچھ مشترک ہے کہ نہیں، ایک قدرِ مشترک البتہ ہے۔ دونوں کو ہر آن ایک تازہ قصہ چاہیے تاکہ ان کی روزی و ریٹنگ و قلم و زبان چلتے رہیں۔
مجبوری یہ ہے کہ اس ملک میں جس کے ہاتھ میں بھی مرئی و غیر مرئی اختیاری ڈنڈہ ہے وہ اب پہلے کی نسبت زیادہ تیزی سے گھمانے لگا ہے۔ چنانچہ صحافی ہو کہ میراثی بات کو قصہ بنائے بغیر رہنا بھی نہیں اور ایسے ڈھنگ سے کہنا ہے کہ جن تک پہنچنی ہے پہنچ جائے اور گریبان بھی سلامت رہے۔
ایسے ماحول میں شاعری استعارات و گریز کی چلمن کے پیچھے بیٹھ کر اور حالاتِ حاضرہ کا نثری بیانیہ پرانے قصوں کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔ جو سمجھے اس کا بھی بھلا، نہ سمجھے اس کا بھی بھلا۔
مثلاً جہانگیر ترین دباؤ گروپ کے پورے قصے کو ہی دیکھ لیں۔ کیسے غبارے میں ہوا بھری گئی اور کیسے اس غبارے کو دھاگے سے باندھ کر ہوا میں بلند کیا گیا اور کنٹرولڈ بیانیہ دھواں دھاری سے ماحول بنا کر وزیرِاعظم اور پھر وزیرِاعلی پنجاب سے ملاقاتوں کے بعد اس غبارے کو احتیاط سے نیچے اتار کر تہہ کر کے آئندہ استعمال کے لیے رکھ چھوڑا گیا۔
جو جو رستم و سہراب فرنٹ و بیک ڈور ملاقاتوں کے بعد باہر نکلا اس نے یہی کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں تھی۔ بات کا بتنگڑ تو بس میڈیا نے بنایا ہے جو ہمیشہ سے بادل دیکھ کر گھڑے پھوڑنے پر آمادہ رہتا ہے، یہ جانے بغیر کہ بادل گرجنے والے ہیں یا برسنے والے۔
جب ہم بچے تھے تو کراچی میں تفریح کی بس دو معقول جگہیں تھیں: چڑیا گھر یا کلفٹن کا ساحل۔ ایک دن جانے ہم سب کو کیا بخار چڑھا کہ صبح سے ہی شور کرنا شروع کر دیا کہ آج تو کلفٹن جانا ہے۔ کیا ماموں کیا خالہ کیا نانی۔ شور مچا مچا کر سب کے کان بہرے کردیے۔ کلفٹن جانا ہے، نہیں لے جاؤ گے تو ہم کھانا نہیں کھائیں گے، خان لالہ کی دوکان سے گھر کا سودا نہیں لائیں گے، کوئی پانی بھی مانگے گا تو نہیں پلائیں گے، جب تک کلفٹن جا کر اونٹ پر نہیں بیٹھتے اور سمندر میں نہیں نہاتے۔
مسلسل شور میں نانا کی آنکھ کھل گئی جو صبح ہی صبح نوکری سے آنے کے بعد اپنے کمرے میں سو رہے تھے۔ وہ خمار آلودہ آنکھیں لیے بلی کی طرح دبے پاؤں سیڑھیوں سے اترتے ہوئے ہمارے سر پر پہنچ گئے۔ ہاتھ میں ایک بید تھا جسے لہراتے ہوئے انھوں نے پوچھا ’ہاں صاحب کس کس کو اس وقت کلفٹن جانا ہے؟‘
ہم بچوں کو سانپ سونگھ گیا۔ ’نہیں نانا ابو میں نہیں یہ ضد کر رہی تھی کلفٹن کی، نانا ابو یہ جھوٹ بول رہا ہے میں تو بالکل چپ تھی یہ چھوٹو زیادہ اچھل رہا تھا۔۔۔‘
نانا ابو خاموشی سے اپنے کمرے میں چلے گئے۔ اس کے بعد ہم بچوں نے کئی مہینے کلفٹن کا نام تک نہیں لیا۔ایک اور واقعہ سن لیجیے جو پنجاب میں خاصا مشہور ہے۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران جب محاذ پر سپاہیوں کا کال پڑنے لگا تو ہر ضلع کی انگریز انتظامیہ نے مقامی بااثر وفاداروں کی ڈیوٹی لگائی کہ اپنے اپنے علاقے سے صحت مند نوجوان بھرتی کے لیے بھیجیں۔ جو چوہدری جتنے زیادہ جوان بھرتی کے لیے پیش کرے گا اسے اسی تناسب سے انعام و اکرام سے نوازا جائے گا۔
ایک گاؤں کے نمبردار نے بھی جوانوں کو فوج میں بھرتی پر راغب کرنے کے لیے جمع کیا اور کہا کہ میں کل اسسٹنٹ کمشنر صاحب بہادر سے ملا تھا۔ ان کے سامنے میں نے شرط رکھی کہ میرے گھبرو جوان تب تک پیش نہیں ہوں گے جب تک آپ انھیں ڈائریکٹ لفٹین بھرتی نہیں کریں گے۔ صاحب بہادر نے میری حیثیت کا لحاظ کرتے ہوئے یہ بات مان لی ہے۔ یہ خوشخبری سن کر بھرتی مرکز کے باہر نوجوانوں کی قطار لگ گئی۔
مگر جب حتمی لسٹ آئی تو ہر نوجوان کے نام کے آگے سپاہی لکھا ہوا تھا تو نوجوان بپھر گئے۔ انھوں نے نمبردار کا گھیراؤ کر لیا۔ نمبردار نے حالات کی نزاکت بھانپتے ہوئے کہا کہ تم سب اسی وقت میرے ساتھ صاحب بہادر کے دفتر چلو۔ انھوں نے وعدہ خلافی کی ہے۔
صاحب بہادر کے دفتر کے سامنے یہ جلوس دھرنا دے کر بیٹھ گیا۔ نمبردار اندر گیا۔ گھنٹے بھر ماتھے سے پسینہ پونچھتے ہوئے باہر آیا اور نوجوانوں سے کہا کہ مبارک ہو، صاحب بہادر نے ہمارا مطالبہ مان لیا۔ شروع شروع میں تم سب کو بطور سپاہی فوجی تربیت دی جائے گی اور اگر تم نے محاز پر اچھی کارکردگی دکھائی تو پھر تم سب کو لفٹین بنا دیا جائے گا۔
مگر میں نے صاحب بہادر سے قسم اٹھوائی ہے کہ جب تک میرے لڑکے لفٹین نہیں بنتے تب تک انھیں صرف تنخواہ پر نہیں ٹرخایا جائے گا بلکہ راشن اور سالانہ چھٹی کے علاوہ نئی چمکتی وردیوں اور جوتوں کے دو دو جوڑے بھی مفت میں دیے جائیں گے اور ان چیزوں کے پیسے تنخواہ سے ہرگز نہیں کاٹے جائیں گے۔ بولو منظور ہے؟
سب نوجوانوں نے بیک آواز کہا منظور ہے۔ انھوں نے نمبردار کو کندھے پر اٹھایا اور ہنسی خوشی گاؤں کی طرف روانہ ہو گئے۔

( بشکریہ بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جہانگیر ترین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزاہدہ حنا کا کالم :وہ تین مئی کب آئے گی؟
Next Article علی نقوی کا کالم : بوٹ بردار اینکرز ،سینئر تجزیہ نگار،جعلی دانشور وغیرہ وغیرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کو لودھراں میں شکست کا سامنا

فروری 8, 2024

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کر دی : نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم

جنوری 8, 2024

جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے، لیگی قیادت سے ملاقات کا امکان

جون 12, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.