Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اگست 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نامعلوم حکمران کی فرضی تقریر ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • عمران خان کی قید : حالات بہتر نہیں ہوں گے ۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں سوا سال کی بچی زیادتی کے نتیجے میں دم توڑ گئی
  • آزاد کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد ’دو ہندسوں‘ میں، ایکشن کمیٹی کو ’انڈیا کی حمایت‘ حاصل ہے: رانا ثنا اللہ
  • ہوئی نجات سفر میں فریب صحرا سے : وجاہت مسعود کا کالم
  • کیا ریفرنڈم نئے صوبوں کی راہ ہموار کر دے گا : نصرت جاوید کا کالم
  • میں، روزنامہ ’کالک‘ اور ’عدم جونئیر‘ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • سوات : تھانے کے باہر خودکش دھماکا۔۔ امن مظاہرے میں شریک 14 افراد ہلاک ۔۔ 15 سے زیادہ زخمی
  • انکل انکل اگلی لاٹھی کب مارو گے؟ وسعت اللہ خان کا کالم
  • محسن نقوی ریٹائر ہوں گے یا صدر بنیں گے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»مجھے بھی میچ دیکھنے دو یار ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

مجھے بھی میچ دیکھنے دو یار ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجون 18, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انڈیا اور پاکستان کا میچ ہو رہا ہو اور وہ بھی آئی سی سی ورلڈ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کہ جسے صرف بھارت اور پاکستان میں ایک ارب سے زیادہ انسان سانس روکے دیکھ رہے ہوں، سینماؤں نے اپنے شو منسوخ کر دیے ہوں، پاپولر ٹی وی پروگرامز کا نشریاتی وقت بدل دیا گیا ہو، فلائٹس خالی اڑ رہی ہوں، ٹرینوں کے ڈبے یہاں سے وہاں تک لق و دق پڑے ہوں، سڑک پر کرفیو جیسا ماحول ہو اور ٹریفک جام بھی کسی ٹی وی کے سامنے بیٹھا چپس کھا رہا ہو اور لنڈی کوتل سے کیرالہ تک ہر گھر بس ایک کمرے میں سمٹ آیا ہو۔ آج تو کشمیر کی لائن آف کنٹرول بھی چھٹی منا رہی ہے۔ ایسے میں مجھ جیسا بے وقوف ایک تاریخ ساز میچ کے قیمتی لمحات کی گواہی اپنی آنکھوں میں سمیٹنے کے بجائے بیٹھا کالم لکھ رہا ہے۔ حالانکہ اچھی طرح معلوم ہے کہ میچ کے دوران چھپ جائے تو کوئی پڑھے گا نہیں۔ میچ کے بعد بھی چھپے تو ہارنے والے اپنے زخم سہلانے اور پھپھولے پھوڑنے میں اور جیتنے والے حلق سے عجیب و غریب آوازیں نکالنے، ناچنے، ہاتھ پر ہاتھ مار کے ہنسنے والوں کو کل تک بھی اتنی فرصت کہاں ہو گی کہ میرے کالم سے علم و حکمت کے موتی ڈھونڈنے کی فرصت مل پائے۔ بھلے میں سونے کے پانی ہی سے کیوں نہ لکھ ڈالوں۔ سچ تو یہ ہے کہ اس وقت اگر میری جگہ ارسطو یا شکیسپیئر بھی ہو تو اس کی بھی کوئی نہ سنے۔ کسی بھی پاکستان اور بھارت کرکٹ میچ کے بیچ اپنی تخلیقی و موضوعاتی اپچ کی صوتی و تحریری داد پانے کی تمنا ایسے ہی ہے جیسے کوئی، شہد کے چھتے کو ننگے ہاتھوں اتارنے کی کوشش کرے، بغیر پیرا شوٹ جہاز سے چھلانگ لگانے کا کرتب دکھائے، بگٹٹ آتی رتھ کے پہیے میں ہاتھ دے دے، یا کسی بپھرے ہسپانوی سانڈ کے آگے لال رومال لہراتا ہوا یہ توقع بھی کرے کہ بچ نکلے گا۔ کیا کالم نگار انسان نہیں ہوتا ، کیا اس کے سینے میں دل نہیں ہوتا، کیا وہ انڈیا پاکستان کرکٹ میچ لمحہ بہ لمحہ نہیں دیکھنا چاہتا؟ بھاڑ میں گیا قطر کا بحران ، چولہے میں گیا پاناما کیس، مجھے کوئی دلچسپی نہیں کہ آج عمران خان کیا کر رہا ہے اور نواز شریف اپنے وکلا کے ساتھ بیٹھے کون سا اگلا اکاچلنے کا سوچ رہے ہیں اور سپریم کورٹ کے معزز جج ٹی وی دیکھ رہے ہیں یا کسی فیصلے کی تیاری میں سر جوڑے بیٹھے ہیں اور جے آئی ٹی والے سر کھجا رہے ہیں کہ چینل بدل رہے ہیں۔آج تو چور، ڈاکو اور پولیس بھی دیوار سے لگے بیٹھے ہیں اور میں؟؟ میں بھی تو کرکٹ میچ دیکھنا چاہتا ہوں ، چیخ چیخ کے گلے میں خراشیں ڈالنا چاہتا ہوں ، ایک ٹانگ پر ناچنا چاہتا ہوں اور اگر میری مخالف ٹیم ٹھکانے لگ جائے تو ہوا میں مکے چلانا چاہتا ہوں۔ مگر کیا کروں ، بی بی سی ریڈیو اور ویب سائٹ کا بھی پیٹ بھرنا ہے اور مجھے بھی پیٹ لگا ہوا ہے۔ اچھی طرح جانتا ہوں کہ اردو سروس پر آج اور کل سوائے کرکٹ کے کچھ نہ ہوگا۔ مگر پھر بھی مصر ہیں کہ اپنا کالم بھیجو۔ تو لو یہ کالم، خود ہی پڑھو اور خود ہی سنو۔ میں تو جا رہا ہوں ٹی وی دیوتا کے چرنوں میں اپنے ارمانوں کی آرتھی چڑھانے۔ بھلے پاکستان جیتے یا ہارے۔ ڈونٹ ڈسٹرب می پلیز۔۔۔
(بشکریہ : بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان چیمپئنز کا چیمپئن ۔۔ بھارت کو عبرتناک شکست : قوم کو جیت مبارک ہو
Next Article میری انمول محبت ۔۔ ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نامعلوم حکمران کی فرضی تقریر ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اگست 7, 2026

عمران خان کی قید : حالات بہتر نہیں ہوں گے ۔سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 6, 2026

کراچی میں سوا سال کی بچی زیادتی کے نتیجے میں دم توڑ گئی

اگست 6, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایک نامعلوم حکمران کی فرضی تقریر ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم اگست 7, 2026
  • عمران خان کی قید : حالات بہتر نہیں ہوں گے ۔سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 6, 2026
  • کراچی میں سوا سال کی بچی زیادتی کے نتیجے میں دم توڑ گئی اگست 6, 2026
  • آزاد کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد ’دو ہندسوں‘ میں، ایکشن کمیٹی کو ’انڈیا کی حمایت‘ حاصل ہے: رانا ثنا اللہ اگست 5, 2026
  • ہوئی نجات سفر میں فریب صحرا سے : وجاہت مسعود کا کالم اگست 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.