Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سالار ڈیکوریٹرز کی شادی مینیجمنٹ : بات سے بات / وسعت اللہ خان
لکھاری

سالار ڈیکوریٹرز کی شادی مینیجمنٹ : بات سے بات / وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجولائی 8, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہو از ہو کو ہرکارے کارڈ پہنچا چکے، گھوڑے کی مالشِ روغنِ زیتون مسلسل ہے، دولہے کی شیروانی کی کچی سلائی ہو چکی، دلہن کا بھاری بھر کم جوڑا پیک ہو رہا ہے، راستے سے تجاوزات کی صفائی آخری مرحلے میں ہے، ڈھولکی پر لڑکیوں بالیوں کے گانے زور پکڑتے جا رہے ہیں، دولہا میاں کے سر کے گرد ویہل پہ ویہل چڑھ رہی ہے، اس قدر ویہل کہ نوٹ جمع کرنے والے خواجہ سرا بھی پریشان کہ ہزار پانچ ہزار کے نوٹوں کی برسات دونوں ہاتھوں پر روکیں یا ٹھمکے لگائیں۔جن رشتے داروں کا دولہے نے زندگی بھر صرف نام سنا پر چہرہ نہیں دیکھا تھا وہ دولہے کے قریبی گھر والوں اور لنگوٹیوں کو دو ہاتھ پیچھے دھکیلتے ہوئے ایک جمِ غفیر کی صورت دولہے کو گھیرے میں لیے سب سے زیادہ تمتما رہے ہیں اور دولہا میاں کو ان میں سے ہر ایک کی جانب دیکھ کر یوں دانت نکالنا پڑ رہے ہیں گویا برسوں کی شناسائی ہو۔یہ کوئی معمولی شادی نہیں۔ اس کا انتظام شہر کی سب سے پرانے اور پروفیشنل ایونٹ مینیجر سالار ڈیکوریٹرز کے پاس ہے۔ انیس سو اٹھاون سے قائم سالار ڈیکوریٹرز پہلی کمپنی ہے جس نے تب کام شروع کیا جب ایونٹ مینیجمنٹ کے الف سے بھی کوئی واقف نہیں تھا۔ ریٹ قدرے زیادہ ہے مگر کام لاجواب و بے داغ۔تنبو قناتوں، کھانے کا انتظام اور سجاوٹ تو ہر اوندھا سیدھا ڈیکوریشن والا مہنگے سستے میں کر لیتا ہے مگر سالار ڈیکوریٹرز کی اپنی کلاس ہے۔ ایسا معیار کہ اس کی خدمات حاصل کرنا اشرافیہ میں ایک اور سٹیٹس سمبل بن چکا ہے۔ کنٹریکٹ پر دستخط کے بعد بس بھول جائیں۔ یوں سمجھیں کہ آپ مہمان اور سالار ڈیکوریٹرز میزبان۔مناسب رشتے کی تلاش سے لے کر کپڑوں اور جیولری کے انتخاب تک، من پسند تاریخ پر ایونٹ کے لیے شاندار مرکزی جگہ، وی آئی پیز کو ایونٹ میں آنے پر آمادہ کرنے سے لے کر موقع کی مناسبت سے غریب رشتے داروں کے کپڑے جوتوں کے انتظام تک، بارات کتنی ہی بڑی ہو اس کے لیے شایانِ شان ٹرانسپورٹ کی فراہمی تک، خوش شکل و خوش لباس نکاح خواں کی بروقت موجودگی کی ضمانت سے لے کر تقریب کی پہلے سے آخری لمحے تک پروفیشنل سٹیٹ آف دی آرٹ شوٹ اور ساؤنڈ سسٹم کے انتظام تک اور ایونٹ کے بعد بچ جانے والے کھانے کی ضرورت مندوں میں منظم تقسیم تک!ایسا کیا کام ہے جو سالار ڈیکوریٹرز کی پہنچ سے باہر ہو۔ ہر شعبے کی بہترین کمپنیاں اور کاروبار ان کے پینل پر ہیں لہٰذا ممکن ہی نہیں کہ سروس کا معیار کبھی انیس ہو جائے۔یقین نہیں آتا نا؟ مورخہ 25 جولائی بروز ہفتہ ہونے والی شادی خانہ آبادی کی تقریب اپنی آنکھوں سے دیکھ لیجے گا۔ تاکہ اندازہ ہو سکے کہ ہمارے ہاں ایونٹ مینیجمنٹ کا کاروبار بفضلِ سالار ڈیکوریٹرز کس بین الاقوامی معیار کو چھو رہا ہے۔اب آپ پوچھیں گے کہ شادی کسی کی، ایونٹ مینیجمنٹ کسی کی، میں کیوں بیگانی شادی میں عبداللہ بنوں۔ آپ ایسا سوچتے ہیں تو آپ کی مرضی مگر میں بس اتنا بتا دوں کہ اس بار جس شادی کا جیسا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس کا حجم؟ آپ کی سوچ ہے۔صبح آٹھ سے شام چھ بجے تک مسلسل کھانے پینے کی صلائے عام۔ چھ بجے کے بعد تصاویر و دعاؤں اور جشن کا سلسلہ اور نصف شب کے بعد شاندار آتش بازی کی چکاچوند میں چاق و چوبند کلفے ہوئے چمچماتے بینڈ کے جلو میں نئے گھر کو رخصتی۔تو آئیے نئے جوڑے کو مستقبل کے سفر کے لیے دعاؤں کے سائے میں جوق در جوق رخصت کیجیے۔ ہو سکتا ہے اس تاریخی شادی میں شرکت کے بعد کل کلاں آپ کو بھی سالار ڈیکوریٹرز کی ضرورت پڑ جائے۔ کون نہیں چاہے گا کہ اس کی یا اولاد کی شادی کا انتظام کوئی پروفیشنل ایونٹ مینیجر کرے۔مہنگا ضرور ہے مگر شادی بھی کون سا روز روز ہوتی ہے۔
جلنے والے کا منہ کالا ( یہ بد دعا نہیں سالار ڈیکوریٹرز کا ماٹو ہے)۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان مرا رومان : یادیں ( 1 ) ۔۔ رضی الدین رضی
Next Article کیپٹن صفدر نے راولپنڈی جا کرگرفتاری دے دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.