Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وجاہت مسعودکا کالم:شاہ بلوط کے کٹے ہوئے پیڑ اور قومی بحران
لکھاری

وجاہت مسعودکا کالم:شاہ بلوط کے کٹے ہوئے پیڑ اور قومی بحران

ایڈیٹرمئی 6, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ سطریں تحریر کرتے ہوئے اسلام آباد میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بنچ قومی انتخابات کے ایک ساتھ معاملے پر سماعت کر رہا ہے۔ کمرہ عدالت سے لمحہ بہ لمحہ خبروں کی لین ڈوری بندھی ہے۔ آج کی سماعت میں کسی نتیجہ خیز پیش رفت کا امکان نہیں۔ فریقین اپنی طاقت دکھانے کے لئے ایک آدھ قدم بڑھاتے ہیں مگر پھر میدان وغا کی گمبھیرتا دیکھتے ہوئے کندے تول تول کر رہ جاتے ہیں۔ ہم نے مشرف آمریت کے بعد جو راستہ اختیار کیا تھا، اس میں اتنے اندھے موڑ آئے اور دستور، قانون، سیاست اور معیشت کی ڈوریوں میں ایسی پیچیدہ گرہیں لگائی گئیں کہ اب کسی فوری اور اطمینان بخش سلجھاؤ کی توقع نہیں۔ ایک فریق دستور کے مطابق وسط اگست تک حکومت کا اختیار رکھتا ہے جبکہ فریق ثانی خود اپنے اعتراف کے مطابق ایک سابق سرکاری اہلکار کے کہنے پر دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر چکا ہے اور اب حریفوں سے متقاضی ہے کہ وفاق اور دو وفاقی اکائیوں میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر کے اپنی سیاست قربان کر دیں۔ ایک طرف الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کو اپنی معروضات پیش کر رکھی ہیں، دوسری طرف لندن میں مقیم جولائی 2017 ءکے ستم رسیدہ نے 3 / 2 کے بنچ کی بجائے 4 / 3 کے فیصلے سے رجوع کا مطالبہ کیا ہے۔
اس داخلی بساط سے پرے آئی ایم ایف نام کا ایک عالمی مالیاتی ادارہ ہے جس کے ہاتھ میں قومی معیشت کی رگ جاں ہے اور بجٹ سے پہلے دست گیری کی توقع ہر گزرتے دن کے ساتھ معدوم ہو رہی ہے۔ چوتھے کھونٹ پر وہ ہتھیار بند جتھے ہیں جو اگست 2021 میں ’غلامی کی زنجیریں ”توڑ کر ہماری زمین پر کسی نامعلوم دست شفقت کے سائے میں داخل ہوئے اور اب ہر روز ہمارے شہریوں اور جوانوں سے لہو کا تاوان وصول کر رہے ہیں۔ کالم نگار کی مجبوری ہے کہ ادارہ جنگ کے دفتر میں تشریف فرما صاحبان قلمی احتساب وقت مقررہ پر کالم پہنچنے کے منتظر ہیں۔ انہیں اس سے تعلق نہیں کہ خواجہ سعد رفیق کی خوش بیانی کن گھاٹیوں سے گزر رہی ہے، شاہ محمود قریشی کیا پینترے دکھا رہے ہیں اور قبائے انصاف کی نظر التفات کس زاویے پر جھکاؤ کی جھلک دیتی ہے۔ اس قضیے میں نیاز مند بھی آپ ہی کی طرح فریق غیر متعلق ہے اور اپنی دل آسائی کے لئے شیخ معرفت سعدی ؒسے رہنمائی لیتا ہے، ای ساربان آہستہ رو کارام جانم میرود (ساربان عزیز! آہستہ روی اختیار کر کہ تیرے محمل میں میرا آرام جاں محو سفر ہے۔ )
1857 کا آندولن 10 مئی کو میرٹھ سے شروع ہوا اور 1858 کے وسط میں گوالیار پر انگریزی فوج کے قبضے کے ساتھ ختم ہو گیا۔ تانتیا ٹوپے نے مگر ہتھیار نہیں ڈالے۔ گوالیار، جھانسی اور ادھم پور میں پے در پے ناکامیوں کے باوجود شمالی ہند کے جنگلوں میں لڑتا رہا۔ بالآخر 1859 کے ابتدائی مہینوں میں مہاراجہ جے پور کی مخبری پر گرفتار ہوا اور 18 اپریل 1859 کو پھانسی کے رسے پر جھول گیا، بنا کردند خوش رسمے بخون و خاک غلطیدن۔ کسی نے حالت مفروری میں تانتیا ٹوپے سے سوال کیا کہ ہندوستان پر انگریز کی عمل داری بحال ہو چکی، اب تم کس امید پر لڑ رہے ہو۔ بہادر سپاہی نے جواب دیا۔ ’وہ تخت کی لڑائی تھی جو میں ہار گیا۔ یہ ہندوستان کی آتما کی لڑائی ہے، یہ لڑائی نہیں ہاروں گا‘ ۔ انصاف کی لڑائی کے اپنے دستور اور ضابطے ہوتے ہیں۔
چارلس ڈیگال 1940 میں فرانس پر نازی قبضے کے دوران درمیانے درجے کا فوجی افسر تھا لیکن اس نے مارشل پٹین کی طرح قابض فوج سے تعاون کی بجائے جلاوطن ہو کر لڑائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ بالآخر اگست 1944 میں پیرس آزاد کرانے میں کامیاب ہو گیا۔ ڈیگال باوردی سپاہی تھا، جنگ اس کا پیشہ تھا لیکن فرانس میں سارتر اور آندرے مالرو جیسے دانشور بھی موجود تھے جنہوں نے فرانس کی زمین پر رہ کر مزاحمت کی تھی۔ ڈیگال نے آندرے مالرو کو آزاد فرانس میں وزیر اطلاعات مقرر کیا۔ یہ حکومت محض ایک برس چل سکی۔ 1958 کے بحران میں ڈیگال دوبارہ سیاسی منظر پر نمودار ہوا اور ایک نیا دستور تشکیل دے کر پانچویں ری پبلک کی بنیاد رکھی۔ اب آندرے مالرو کو وزیر ثقافت مقرر کیا گیا۔ مالرو اپریل 1969 میں ڈیگال کے مستعفی ہونے تک حکومت کا حصہ رہا۔ تھامس پین، ہیمنگ وے، فرانز فینون اور چے گویرا کی طرح آندرے مالرو بھی ان معنوں میں عالمی شہری تھا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں انصاف اور آزادی کی لڑائی لڑنے پہنچ جاتا تھا۔ 20 ءکی دہائی میں چین اور 30 ءکی دہائی میں سپین کی لڑائیوں میں شریک رہا۔ شنگھائی میں اپریل 1927 میں چیانگ کائی شیک نے کمیونسٹوں کا قتل عام کیا تو مالرو اس وحشت کا عینی شاہد تھا اور اس نے 1933 میں ’انسان کا مقدر‘ کے نام سے اس المیے پر اپنا بہترین ناول تحریر کیا تھا۔
اسی عنوان سے شولوخوف نے بھی 1956 میں ایک کہانی لکھی تھی جس کا ترجمہ قرة العین حیدر نے کیا تھا مگر شولوخوف کا ادب آندرے مالرو سے بالکل مختلف رنگ رکھتا ہے۔ ڈیگال کا انتقال نومبر 1970 میں ہوا تھا۔ مالرو نے 1971 میں ڈیگال سے اپنے تعلق کی یادداشتوں کو ’کٹے ہوئے شاہ بلوط‘ کا عنوان دیا تھا۔ دونوں رہنماؤں میں آخری ملاقات دسمبر 1969 میں ہوئی تھی جس میں ڈیگال نے مالرو سے کہا۔ ’ہم یورپ کی موت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہم یورپ کی آخری نسل ہیں‘ ۔ شاید ہر نسل تاریخ کے کسی نقطے پر اس کیفیت سے گزرتی ہے۔ یورپ آج بھی زندہ ہے اور ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے۔ تانتیا ٹوپے نے ہندوستان کی آتما کی لڑائی جیت لی تھی۔ ہم بھی ان دنوں پاکستان میں ایک عہد کو ختم ہوتے دیکھ رہے ہیں لیکن لکھنے والے کو کامل یقین ہے کہ پاکستان لمحہ موجود کی مشکلات سے گزر کر آزادی، مساوات، جمہوریت اور ترقی کی منزل تک ضرور پہنچے گا۔ آئین سے کھلواڑ، اداروں کی بے حرمتی، عوام کی محرومی اور معیشت کی بدحالی ہمارا مقسوم نہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملک میں سونا سستا ہوگیا
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:فائیو اسٹار ہوٹل کے ’’فضائل‘‘…!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 7, 2026

پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

ستمبر 6, 2026

صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 6, 2026
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.