ملتان۔30مئی (اے پی پی):انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان میں رواں سال کے دوران خواتین پر مختلف تشدد کے 726 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 650 کیس حل اور 76 تکمیلی مراحل میں ہیں۔
ادارے کی ویمن پروٹیکشن آفیسر سلوت شفیع نے کہا کہ انسداد تشدد مرکزبرائےخواتین ایک ایسا ادارہ ہے جہاں ایک ہی چھت تلے خواتین کو4مختلف شعبوں جن میں پولیس ،پراسکیوشن ،میڈیکل اورکونسلنگ ڈیپارٹمنٹ، حکومت کی طرف سے مفت امداد دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی مکمل روک تھام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک معاشرے کا اجتماعی شعورایسے تشدد وجرائم کی حوصلہ شکنی نہیں کرے گا۔
انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان میں رواں سال کے دوران تشدد کے 726کیس رپورٹ ہوئے
ایڈیٹر8 Views

