اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پارٹی رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ہاتھاپائی کی رپورٹ تیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں عمرایوب سے ہاتھا پائی کرنے والے شیرافضل مروت کے کارکن قرار دیے گئے ہیں اور ہاتھاپائی معاملے کی ذمہ داری شیر افضل مروت پر ڈالی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہےت کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمر ایوب کےساتھ ہاتھاپائی معاملے پرپارٹی رہنماؤں نے رپورٹ تیارکی ہے اور رپورٹ 2 جولائی کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عدت کیس کی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ کیا تھا۔تحریک انصاف کے کارکنان نے عمر ایوب پر غصے کا اظہار کیا تھا اور وہ مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تھے۔عمر ایوب اور پی ٹی آئی کارکنان میں دھکم پیل بھی ہوئی تھی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

