اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کسی سے بھی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں نئے الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے۔ کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔ جو ایکٹ منظور کیا گیا وہ مکمل غلط اور منفی ہے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ یہ ایکٹ صرف پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے اس ایکٹ کو ہرجگہ چلینج کریں گے۔ یہ قانون اور آئین کے مکمل منافی ہے۔ صوابی کا جلسہ سب نے دیکھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ ایک فنانس طالبعلم ہوتے بتا سکتا ہوں یہ عوام دشمن بجٹ ہے۔ مہنگائی مزید بڑھے گی۔ ملک نئے الیکشن کی طاقت رکھتا ہے شہباز شریف اور مریم نواز یہ سب لوگ کدھر بھاگیں گے۔ حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی تھیں یہاں سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

