Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اکتوبر 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فیصل آباد: عیدالاضحی پر جانوروں کی قربانی پر احمدی برادری کے تین افراد گرفتار
اہم خبریں

فیصل آباد: عیدالاضحی پر جانوروں کی قربانی پر احمدی برادری کے تین افراد گرفتار

ایڈیٹرجولائی 10, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
crime
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا کے ایک نواحی گاؤں میں پولیس نے احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو عید الاضحٰی کے موقع پر گھر کے اندر جانور کی قربانی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق چک 89 ج ب رتن گاؤں کے ایک رہائشی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 298 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس قانون کے تحت ’احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد خود کو مسلمان نہیں کہلا سکتے۔۔۔اور نہ مسلمانوں والا ایسا فعل کر سکتے ہیں جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکایا جائے۔‘
ایف آئی آر میں کیا کہا گیا؟
تھانہ ٹھیکری والا میں درج مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق گاؤں 89 ج ب رتن کے ایک رہائشی ماجد جاوید نے پولیس کو درخواست دی کہ اتوار کے روز وہ عید کی نماز ادا کرنے کے مسجد میں دوسرے لوگوں کے ساتھ جمع ہوئے تو انھیں اطلاع ملی کہ احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد اپنے گھروں میں قربانی کر رہے ہیں۔
انھوں نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے چھت سے جا کر دیکھا تو ایک گھر میں بکرا ذبح کیا جا رہا تھا تو ایک دوسرے احاطے میں بکرے کا گوشت بنایا جا رہا تھا۔
انھوں نے پولیس کو دی گئی درخواست میں لکھا کہ ‘اس عمل کو دیکھ کر ان کے اور دیگر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی’ اور یہ کہ پولیس ‘مسلمانانِ ملت کے عقیدہ کے مطابق ظاہری حرکات کر کے قابلِ تعزیر جرم کرنے پر’ احمدی برادری کے افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
جماعت کا ردِ عمل
تاہم اس واقعہ کے بعد جماعتِ احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایف آئی آر کی کاپی کے ساتھ ایک پیغام میں لکھا کہ ’ٹھیکری والا میں تین احمدیوں کو اپنے گھر کی چار دیواری کے اندر قربانی کا تہوار منانے پر گرفتار کر لیا گیا۔‘
جماعتِ احمدیہ پاکستان کے انچارج پریس سیکشن عامر محمود نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا کہ ‘سپریم کورٹ مذہبی آزادیوں کے ضمن میں 2022 میں قرار دے چکی ہے کہ چار دیواری کے اندر احمدی اپنے مذہب پر عمل کر سکتے ہیں۔‘
انھوں نے عدالت سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ جماعتِ احمدیہ پاکستان کے ترجمان نے اپنے پیغام میں الزام عائد کیا کہ ‘پولیس اس عید کے موقع پر پنجاب بھر میں احمدیوں کو ہراساں کر رہی ہے۔’
تاہم فیصل آباد پولیس کے ترجمان منیب احمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ‘قانون پر عمل کرتے ہوئے احمدی برادری کے تین افراد کو گرفتار کیا۔ پاکستان کے قانون کے مطابق وہ غیر مسلم ہیں اور وہ خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے یا مسلمانوں والے کام نہیں کر سکتے۔‘
منیب احمد کے مطابق نقصِ امن کی صورتحال پیدا ہونے سے بچانے کے لیے تین افراد کو گرفتار کیا۔انھوں نے بتایا کہ جس وقت پولیس نے احمدی برادری کے تین افراد کو گرفتار کیا اس وقت گاؤں کی اکثریتی برادری سے تعلق رکھنے والے مشتعل افراد کا ہجوم ان کے گھر کے باہر جمع ہو چکا تھا۔
’اس صورتحال میں خدشہ تھا کہ حالات خراب ہو سکتے تھے اس لیے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔‘
فیصل آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق مذکورہ گاؤں میں احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اقلیت میں ہیں اور ان کے چند ہی گھر موجود ہیں۔ انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ جن افراد کے خلاف کارروائی کی گئی وہ اپنے گھروں کے اندر قربانی کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس نے عید کے موقع سے قبل ‘احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو درخواست کی تھی کہ وہ کوئی ایسا کام کرنے سے باز رہیں جس سے مقامی مسلم آبادی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے اور نقصِ امن کے حالات پیدا ہونے کا خطرہ ہو۔’ان کا کہنا تھا کہ جب پولیس کے علم میں عید کے روز ہونے والا واقعہ آیا تو پولیس نے اس لیے فوری کاروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں کیں کہ معاملے کو مزید بگڑنے سے بچایا جا سکے اور حالات کو قابو کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک مشتعل ہجوم پہلے احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں کے باہر جمع ہو چکا تھا۔‘پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس تینوں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے گی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

احمدی عیدالاضحیٰ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمر ان خان ملک ڈیفالٹ کرناچاہتے تھے، ہم نے سیاست کی بجائے ریاست کو بچایا ہے۔یوسف رضا
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : جس لمحے رعب ختم سب ختم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیصل آباد میں احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملہ : ایک نذر آتش : 300 ملزمان کے خلاف مقدمہ

اگست 16, 2025

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے : لاکھوں جانور قربان

جون 7, 2025

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا

جون 2, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم اکتوبر 27, 2026
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ اکتوبر 27, 2026
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم اکتوبر 26, 2026
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 25, 2026
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.