پشاور :پشاور میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کمانڈر سمیت 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انٹیلیجنس معلومات پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بڈھ بیر آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں ہائی ویلیو دہشتگرد کمانڈر سمیع اللہ عرف شینائے بھی شامل ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد کمانڈر سلمان، دہشتگرد عمران اور دہشتگرد حضرت عمر خالد بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

