Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » معاہدے کے باوجود کالعدم تنظیم کا دھرنا جاری : تفصیلات سامنے آنے تک مارچ جاری رکھنے کا اعلان
اہم خبریں

معاہدے کے باوجود کالعدم تنظیم کا دھرنا جاری : تفصیلات سامنے آنے تک مارچ جاری رکھنے کا اعلان

ایڈیٹراکتوبر 31, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور وفاقی حکومت کے مابین تحریکِ لبیک کی لانگ مارچ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں۔
اتوار کی دوپہر مفتی منیب نے ایک پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا تاہم اس معاہدے کی تفصیلات و شرائط کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی شرائط ’مناسب وقت پر سامنے آ جائیں گی۔‘دھرنے کے ختم ہونے کے حوالے سے مفتی منیب کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے اثرات جلد سب کے سامنے آجائیں گے۔
مذاکرات ختم ہونے کے بعد فلاحی تنظیم سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر احمد کو ایک سیل بند لفافے میں مبینہ طور پر معاہدے کی کاپی لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔اطلاعات ہیں کہ مذاکراتی ٹیم معاہدے کی یہ کاپی لے کر وزیر آباد جا رہی ہے۔
دوسری طرف وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ تصادم ملک اور اس کے عوام کے مفاد میں نہیں تھا، اور یہ کہ تمام اختلافات کو پُرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔
وزیر آباد میں ٹی ایل پی کے دھرنے میں موجود صحافی آصف بٹ کے مطابق دھرنے میں سپیکر پر اعلانات ہوئے ہیں کہ جب تک مرکزی قیادت کی طرف سے حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تفصیلات نہیں بتائی جاتیں اور دھرنا ختم کرنے کا حکم جاری نہیں کیا جاتا، اس وقت تک لانگ مارچ ختم نہیں ہو گا۔
یاد رہے کہ کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان لاہور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب ایک لانگ مارچ کر رہی تھی، اور ان کے اہم مطالبات میں ملک سے فرانسیسی صدر کی ملک بدری اور تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی تھے۔ اتوار کی صبح تک کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا قافلہ وزیر آباد میں موجود تھا۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق وزیرآباد میں موجود تحریک لبیک کے کارکنان کی تعداد کئی ہزار ہے۔
مفتی منیب نے بتایا کہ جو معاہدہ قرار پایا اس میں جماعت کے امیر حافظ سعد رضوی کی بھی تائید و حمایت حاصل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ کسی کی فتح یا شکست نہیں ہے یہ انسانی جان کی حرمت کی فتح ہے۔
اس سے قبل تحریک لبیک کے ایک ترجمان امجد رضوی نے بتایا تھا کہ حکومت اور ان کی جماعت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں حکومت نے ان کے مطالبات پر لچک دکھائی ہے جس میں فرانسیسی سفیر کا معاملہ بھی شامل ہے۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تحریک لبیک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم : زبان کے رسے سے جھولتی سرکار
Next Article ‬ہائی کورٹ کی طرف سے زکریا یونیورسٹی کو احمدی طالب علم کا داخلہ بحال کرنے کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ایل پی کا قافلہ مریدکے پہنچ گیا، جھڑپوں میں درجنوں زخمی: ’متعدد پولیس اہلکار لاپتہ ہیں،‘ ڈی آئی جی آپریشنز

اکتوبر 12, 2025

ٹی ایل پی پھر میدان میں : اسلام آباد ، راول پنڈی کنٹینروں کے شہر میں تبدیل : موبائل اور انٹرنیٹ بند

اکتوبر 10, 2025

ڈاکٹر اختر علی سیدکا کالم:قاتل ہجوم کے ذہنی خدوخال

اگست 18, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.