کراچی : سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن جمعہ کے روز کراچی میں انتقال کرگئے ۔ان کی عمر 79 برس تھی ۔ سید منور حسن شدید علیل تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سید منور حسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیرتھے، وہ پانچ اگست 1941 ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، تقسیم برصغیر کے بعد ان کے خاندان نے پاکستان کو اپنے مسکن کے طور پر چنا اور کراچی منتقل ہوئے۔
انہوں نے 1963 ء میں جامعہ کراچی سے سوشیالوجی میں ایم اے کیا،1966 ء میں دوبارہ کراچی یونیورسٹی سے اسلامیات میں ایم اے کیا، زمانہ طالب علمی میں ہی منور حسن اپنی برجستگی اور شستہ تقریر میں معروف ہو گئے، کالج میگزین کے ایڈیٹر بھی رہے۔
منور حسن طلبہ کی بائیں بازوکی تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن(NSF)میں 1959 ء میں شامل ہوئےاور بعد میں اس تنظیم کے صدر بن گئے، زندگی میں تبدیلی اس وقت برپا ہوئی جب آپ نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے کارکنان کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھااور مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی تحریروں کا مطالعہ کیا ، بعد ازاں آپ 1960 ء میں اسلامی جمعیت طلبا شامل ہو گئے اورجلد ہی جامعہ کراچی کے صدر اور مرکزی شورٰی کے رکن بنادئیے گئے۔
بعد ازاں 1964 ء میں آپ کو اسلامی جمعیت طلبہ کا مرکزی صدر (ناظم اعلیٰ) منتخب کیا گیا، ان کی عرصہ نظامت میں جمیعت نے طلبہ مسائل، نظام تعلیم اور تعلیمی نسواں کو درپش مسائل کے سلسلے میں رائے عامہ کو بیدار کرنے کی خاطر کئی مہمات چلائیں۔
مارچ 2009ء میں منور حسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر منتخب ہوئے، ان سے قبل جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلیٰ مودودی، میاں طفیل محمد اور قاضی حسین احمد نے جماعت اسلامی کی امارت کی ذمہ داری سنبھالی، آپ 2009ءسے 2014ء تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہے
بدھ, ستمبر 16, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا
- حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم
- آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

