Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جماعت اسلامی کی غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر ہڑتال
اہم خبریں

جماعت اسلامی کی غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر ہڑتال

ایڈیٹراپریل 26, 20252 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
market closed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں آج ہڑتال کی گئی، جبکہ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی دکانیں اور بازار بند رہے اور گاڑیاں زیادہ تر سڑکوں سے غائب رہیں۔
کراچی میں تاجر تنظیموں کے کئی رہنماؤں نے احتجاج میں شرکت کی جن میں آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر، کوآپریٹو مارکیٹ کے جنرل سیکریٹری اسلم خان، پیپر مارکیٹ سید لیاقت علی وغیرہ شامل ہیں۔
کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، گھوٹکی، نواب شاہ، ٹھٹھہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ اور شکارپور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ہڑتال کی گئی۔
ادھر، جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی صبح سے شام تک اظہار یکجہتی ریلیاں نکالی گئیں۔
لاڑکانہ میں ریلی کی قیادت جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ اور امیر ضلعی ایڈووکیٹ نادر علی کھوسہ نے کی۔
پنجاب میں تاجر برادری کی جانب سے صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور جہلم میں تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں۔
اسی طرح کی ہڑتال کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر حصوں میں بھی کی گئی اور وہاں بازار، دکانیں اور دیگر تجارتی مراکز بند رہے۔
خیبرپختونخوا میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
پشاور کے قصہ خوانی بازار میں جماعت اسلامی کے ضلعی سربراہ بحر اللہ خان ایڈووکیٹ نے احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔
جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لیے دعا کی اپیل کی۔
صوبے کے ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔
قبل ازیں، ڈان نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع ہو گئی ہے اور آج ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال اہل غزہ سے یکجہتی کا اظہار ہوگی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہڑتال پوری قوم کی جانب سے ہے، اور قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی مذمّت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج کی ہڑتال امریکا، اسرائیل اور بھارت کی شیطانی تثلیث کے خلاف ہے، اور پاکستانی قوم فلسطینیوں کی نسل کشی برداشت نہیں کر سکتی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ یہ ہڑتال مسلم حکمرانوں کے لیے پیغام ہوگا کہ وہ بے حمیتی ترک کریں، اور کھل کر غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں کھڑے ہوں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جماعت اسلامی غزہ ملک گیر ہڑتال یکجہتی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان کا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
Next Article لاہور میں سینئر صحافی عبد المجید ساجد اغواء کے بعد بازیاب : ملتان میں صحافی ارشد ملک دو روز سے لاپتا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ کی توصیف پر بھروسہ نہ کیا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 20, 2026

1971 کے بعد پہلی بار ڈھاکہ یونیورسٹی میں جماعت اسلامی کی جیت : بنگالیوں کے قتل عام کے بھی الزامات

ستمبر 11, 2025

غزہ میں الشفا ہسپتال کے قریب اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے پانچ صحافی ہلاک

اگست 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.