Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سہیل وڑائچ کا کالم:سچا کون؟ نونی یا انصافی
سہیل وڑائچ

سہیل وڑائچ کا کالم:سچا کون؟ نونی یا انصافی

ایڈیٹرنومبر 13, 20239 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran nawaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انصافی:حد ہوگئی ہے، تاریخ میں اس قدر زیادتیاں کبھی ہوئی نہیں ہیں جتنی تحریک انصاف کے ساتھ ہو رہی ہیں۔ عورتیں، ہمارے لیڈر اور ورکرز جیلوں میں بند ہیں اور ہمیں کارنر میٹنگ تک کرنے کی اجازت نہیں۔ آپ لوگوں کو شرم نہیں آ رہی، اپنی مخالف ٹیم کے ہاتھ پاؤں باندھ کر آپ جیت کا ڈرامہ کرنا چاہتے ہیں۔
نونی:حوصلہ کرو، آپ کا تاریخ کا علم 2018ء سے شروع ہوتا ہے، ہم تو جنرل مشرف کے مارشل لا سے لیکر اب تک کئی مشکل دور دیکھ چکے ہیں۔ 2002ء کا الیکشن ہو یا 2018ء کا الیکشن دونوں میں ہمارے ہاتھ پائوں باندھے گئے، ہمارے لیڈروں نےبھی جیلیں کاٹیں، ورکرز نے قربانیاں دیں، ہماری باری آئی ہے تو آپ روتے کیوں ہیں؟ آپ لوگوں نے ہمارے ساتھ جوظلم کئے ہیں کیا وہ یاد نہیں رہے؟
انصافی:ہمارےدور میں تو نواز شریف پر ایک بھی نیا مقدمہ نہیں بنایا گیا وہ اگر جیل میں رہے تو مقدمات پہلے سے بنے ہوئے تھے۔ دوسرا ہم تو اقتدار میں آئے ہی کرپشن کے خلاف ایجنڈا لے کر تھےاس لئے ہم مجبور تھے۔ ہم نے نہ نیب پر دباؤ ڈالا نہ ایجنسیوں پر۔بس ہم نے آپ کو این آر او نہیں دیا،یہ تو کوئی غلط بات نہیں تھی۔
نونی:اور وہ جو خان امریکہ میں تقریرکرکے کہتے تھے کہ میں جیل سے پنکھے بھی اتروا دوں گا، یہ انتقام نہیں تو اور کیا تھا؟ وہ جو ہر وقت نفرت سے بھری گالیاں دیتے تھے کیایہ ظلم اور زیادتی نہیں تھی۔ نون کے ہر لیڈر کو جیل میں ڈالا گیا اور ہر گرفتاری پر پی ٹی آئی نے خوشیاں منائیں۔ رانا ثنا اللہ کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں آپ ہی کے دور میں گرفتار کیا گیا، آپ کی یادداشت کمزور کیوں ہے؟
انصافی:نواز شریف ہمارے ہی دور میں جیل سے نکال کر باہر بھیجے گئے تھے، ہم نے ہی یہ اجازت باقاعدہ کابینہ کے اجلاس میں دی تھی۔ ہمارے دور میں نونی گرفتار تو ہوئے لیکن جب عدالت انہیں رہا کرتی تھی تو ہم آج کی طرح انہیں نئے مقدمات میں گرفتار نہیں کرتے تھے بلکہ انہیں رہا ہونے دیتے تھے۔ سعد رفیق اور خواجہ آصف کو عدالتوں نےضمانتیں دیں ہم نے انہیں رہا کر دیا، نئے مقدمات میں گرفتار نہیں کیا۔
نونی:نواز شریف کو آپ نے اس خوف سے جیل سے نکالا تھا کہ اگر اسے جیل میں کچھ ہو جاتا تو آپ ردعمل کو سنبھال نہیں سکتے تھے اس وقت نواز شریف بہت پاپولر تھے اور دوسری بات یہ کہ نواز شریف کے باہر نکالنے میں اداروں کا اصل ہاتھ تھاآپ تو اداروں اور ایجنسیوں کے ہاتھوں میں مہرہ تھے آپ تو خود کوئی فیصلہ کرنے کا اختیار ہی نہیں رکھتے تھے۔
انصافی:آج کل تو آپ مہرہ بنے ہوئے ہیں، ہمیں لاڈلا ہونے کےطعنے دیتے تھے آج کل آپ خود لاڈلے بنے ہوئے ہیں آپ پاپولر تو ہیں نہیں الیکشن تو جیسے تیسے کرکے کروالیں گے حکومت کیسے چلائیں گے۔ عوام خان کے ساتھ ہے ہم آپ کو چلنے نہیں دیں گے۔
نونی:آپ نے پہلے بھی پاشوں اور ظہیر الاسلاموں کیساتھ مل کر ہماری حکومت کے خلاف دھرنے دیئے تھے، سازشیں کی تھیں پھر آپ کے ساتھ بھی وہی کچھ ہوا لیکن آپ اب بھی سمجھنے کو تیار نہیں، پھر دھرنوں اور حکومت نہ چلنےدینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، آپ مکافات عمل کا شکار ہیں، آپ نے ماضی میں جو کیا تھا سو آج وہی بھر رہے ہیں۔
انصافی:آج آپ جو کر رہے ہیں کل آپ کو بھی بھرنا پڑے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ نہ آپ سے حکومت سنبھلنی ہے اور نہ معیشت۔ آپ کی حکومت سال دو سال چلے گی پھر ہماری ہی باری آئے گی، لوگوں کی اکثریت خان کے ساتھ ہے آپ کے ساتھ نہیں؟
نونی:ہم ہمیشہ کارکردگی دکھاتے ہیں ،ہم نے اکانومی لبرلائنر کی، موٹر ویز بنائیں،بجلی کے کارخانے لگائے، لوڈشیڈنگ ختم کی، ڈالر کو 100 روپے پر باندھ کر رکھا۔ اگر ملک کو چلانا ہے تو ہماری حکومت قائم رکھنا ہوگی، ہمیں جتنا بھی وقت ملا ہم کام کرکے دکھائیں گے، آپ یہ بتائیں کہ آپ نے کیا کارکردگی دکھائی۔؟
انصافی:ہم نے غریبوں کیلئے صحت کارڈ کا انقلابی قدم اٹھایا، لنگر خانے کھولے اور بہترین گورننس دی، عمران خان کا کوئی ایک بھی مالی اسکینڈل نہیں بنا، اس نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف اسٹینڈ لیا۔
نونی:ملک بھر کو بزدار اور محمود خان کی گورننس کا پتہ ہے، ملک کے سب سے بڑے صوبے کو جس طرح فرح گوگی کے ذریعے چلایا جاتا تھا وہ بھی اب سب کے علم میں آ چکا ہے، صحت کارڈنےپرائیویٹ ہسپتالوں کے مزے کرا دیئے اور ملکی خزانے خالی کرادیئے۔ باقی رہی عمران خان کی بات تو کیا توشہ خانہ کا معاملہ مالی اسکینڈل نہیں ہے۔
انصافی:تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کو سنبھالا ہوا تھا ہم نے پٹرول سستا کردیا تھا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا، ہمارا دور سنہری تھا، معیشت میں خرابی 16ماہ رہنے والی شہباز حکومت نے کی۔ ڈار صاحب نے معیشت خراب کرکے رکھ دی۔
نونی:حقائق اسکے بالکل الٹ ہیں مقتدرہ نے خان حکومت کو رخصت ہی اس لئے کیا کہ انہیں یہ سمجھ آگئی تھی کہ خان حکومت معاشی کشتی کو ڈبو دے گی، جنرل باجوہ تحریک عدم اعتماد کے آنے سے چھ ماہ پہلے سے یہ کہنا شروع ہوگئے تھے کہ عمران خان کو اقتدار میں لا کر ان سے غلطی ہوئی ہے اور وہ چاہتے تھے کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے اس کا مداوا کرکے جائیں۔
انصافی:گویا آپ مان رہے ہیں کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کو ہٹایا، اسی لئے تو خان صاحب اسے میر جعفر کہتے تھے۔
نونی:مگر یاد رکھو اسی جنرل باجوہ نے خان کو بچائے رکھا جس روز تک جنرل باجوہ بااختیار رہا اس وقت تک خان کا بال بھی بیکا نہیں ہوا۔ جنرل باجوہ اندر سے خان کوپسند کرتا تھا وہی اسے لایا تھا مگر اس نے خراب گورننس اور خراب معیشت کی وجہ سے ان سے اپنی پسندیدگی چھوڑ دی۔ جب تک فوجی کمان تبدیل نہیں ہوئی عمران خان چڑھتا رہا،نہ اس کی گرفتاری ہوئی اور نہ اس پر کوئی قدغن لگی، اس بےمحابا آزادی سے اس کو ایسا لگا کہ مقتدرہ کمزور ہے اور اس کی پارٹی مضبوط۔ یہی وہ غلط تجزیہ تھا جس نے 9مئی کا واقعہ کروایا کیونکہ ان کاخیال تھا کہ عوام کا سمندر پی ٹی آئی کے ساتھ ہے وہ اس بار مقتدرہ کی طاقت سے بھی زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں اس لئے مقتدرہ بھی اس طوفان میں بہہ جائے گی۔
انصافی:عوام کا سمندر ہمارے ساتھ تھا اور اب بھی ہے ہمیں موقع ملے تو ہم اب بھی جیت کر دکھائیں، ہمارے ساتھ ہاتھ ہوا ہے، ہمیں 9مئی کے واقعے کی طرف دھکیلا گیا ہے وگرنہ ہم نے تو کبھی گملا تک نہیں توڑاتھا ہم سازش کا شکار ہوئے ہیں، ہم نے تو مقتدرہ سے کبھی لڑائی نہیں کی پتہ نہیں کیوں ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے؟
نونی:آپ اتنے معصوم نہیں ہیں، آپ نے 9مئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی اس پلان کا مقصد مقتدرہ کے اندر اور ملک بھر میں بغاوت تھی اس میں جج اور جرنیل سب شامل تھے، بغاوت ناکام ہو تو یہی حال ہوتا ہے جو آپ کا ہو رہا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم : اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:خاک کی سیرت بدل گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 3, 2026

بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور

نومبر 3, 2026

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔

نومبر 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 3, 2026
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور نومبر 3, 2026
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔ نومبر 2, 2026
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک نومبر 2, 2026
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.