لاہور :لاہور کے پوش علاقے گلبرگ کے شاپنگ پلازہ میں لگی آگ پر7 گھنٹے بعد مکمل قابو نہ پایا جا سکا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازے میں لگی آگ ایک کے بعد دوسرے فلور کو لپیٹ میں لیتی ہوئی چار فلورز تک پھیل گئی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شاپنگ پلازہ میں 400 کے قریب دکانیں تھیں اور آگ کے باعث شاپنگ پلازہ میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔
پلازے میں زیادہ تر دکانیں موبائل فونز ، الیکٹرانکس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی تھیں، چند ایک دکاندار ہی اپنی جلتی ہوئی دکانوں کا کچھ سامان نکال سکے۔
گلبرک کے شاپنگ پلازہ میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیوں اور 60 کے قریب ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چیمہ کا کہنا ہے کہ پلازے میں آگ پر جزوی قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، خطرناک آگ کو بجھانے کے لیے میں نے خود آپریشن کی نگرانی کی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چھٹہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، ضلعی انتظامیہ، فائر بریگیڈ اور واسا اہلکار آپریشن میں شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں پلازے کے سکیورٹی انچارج اور ایک ملازم کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔
دکانداروں کا الزام ہے کہ مالکان پلازہ خالی کروانا چاہتے تھے، آگ لگائی گئی ہے، شارٹ سرکٹ نہیں ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گلبرگ کے پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔
(بشکریہ: جیونیوز)
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

