Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شوکت اشفاق کا کالم : سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں حل کئے جائیں!
شوکت اشفاق

شوکت اشفاق کا کالم : سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں حل کئے جائیں!

ایڈیٹرجولائی 27, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shokat ashfaq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملک کے تمام سیاستدان مل کر اپنے ہی بنائے ہوئے آئین کو متنازعہ بنائے جا رہے ہیں آئے روز کسی ایک شق سے مرضی کی تشریح حاصل کر لیتے ہیں اس تشریح سے متاثر ہونے والے سیاست دان پہلے ہائی کورٹ اور اب سیدھے سپریم کورٹ پہنچ جاتے ہیں جہاں سے اپنی مرضی کا فیصلہ حاصل کرنے کیلئے فاضل ججوں پر سیاسی دباؤ ڈالا جاتا ہے اور پھر اب تو بڑا آسان ہو گیا کہ اگر آپ کی من مرضی کا فیصلہ نہیں آتا تو آپ عدالت سمیت کسی پر بھی پیسے لینے یا پھر دوسرے سیاسی گروہ کے آلہ کار ہونے کا الزام عائد کر سکتے ہیں جس کیلئے اب عدالتیں غیر موثر ہو رہی ہیں تنقید کیلئے بہت مواد ہے کہ چاروں طرف سے کچھ اچھا نہیں ہو رہا جو یقیناً سیاسی عدم استحکام کا تسلسل ہے جو معاشی عدم استحکام پیدا کر چکا ہے جس سے ملک کے اندر معاشی بد حالی نمایاں نظر آ رہی ہے بارشوں نے کراچی جیسے شہر کو برباد کر رکھا ہے یہی حال وفاقی اور دارلخلافہ کا ہے جنوبی پنجاب تو خیر توجہ کے قابل ہی نہیں ہے بارشوں اور اب سیلاب نے جو تباہی مچانی ہے اس کیلئے توجہ دینے کیلئے حکومت ہے اور نہ ذمہ دار انتظامیہ ہے افسوس کا عالم یہ ہے کہ راجن پور کے علاقے ماچھکہ کے ساتھ دریا ئے سندھ کے پتن پر خوشیوں کی بارات لے کر جانے والوں پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے 50سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں انسانی غفلت سے دریا برد ہوئیں ماضی کی طرح رہتی دنیا تک اس وقوعہ کے قصورواروں کا تعین ہو گا نہ سزا ہو گی آج بھی کچھ نعشیں دریا برد ہیں لیکن وطن عزیز کے کسی سیاست دان کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ غمزدہ خاندانوں کی اشک شوئی کیلئے ایک بیان بھی دے دیتے۔
یہ سیاستدان اگر اپنے ووٹرز کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں تو پھر باقی چیزیں ان کیلئے کوئی حیثیت نہیں رکھتی عام آدمی کو یقین ہونا چاہیے کہ یہ لڑائی محض اقتدار کی کرسی کیلئے جہاں بیٹھ کر طاقت کا استعمال کیا جا سکے اگر انہیں ملک اور قوم اور عام آدمی کا خیال ہو تو ایسا تماشا لگانے کی بجائے یہ تمام صرف ایک مرتبہ مل بیٹھ کر اپنے بنائے ہوئے آئین پر اتفاق کر لیں تو معاملات کو سلجھایا جا سکتا ہے البتہ عدالتیں ان کے معاملات کو سلجھائیں گی تو دیر پا نہیں ہوں گے سیاستدانوں کو یہ ادراک ہونا چاہیے آئین پر من و عن عمل کرنا ہی ان کی سیاسی بقا ہے ورنہ 1953ء میں ایک مذہبی تنازعے پر صرف لاہور میں مارشل لاء لگوانے والوں کو 1958ء‘ 1977ء اور 1999ء طویل مارشل لاء حکومتوں کو قبول کرنا پڑا تھا گو اس وقت بہت سے سیاستدان انہی ادوار کی پیداوار ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ سنجیدہ اور میچور فیصلے کی بنیاد رکھیں ورنہ دوسرا حل تو ہر وقت موجود رہنا ہے اس کیلئے بتانے کی ضرورت نہیں ہے ادھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی گرواٹ نے مارکیٹ اکانمی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔
گو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تسلی دی ہے لیکن صنعت و تجارت کی وفاقی فیڈریشن کے صدرنے حکومت کو فوری طور پر سٹیٹ بنک کا باقاعدہ گورنر لگانے اور ڈالر کو محدود وقت کیلئے فکس ریٹ پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ڈالر کے ریٹ میں آئے روز اضافے سے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے میں مشکلات آ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کے آٹو اسمبلرزنے چند روز کیلئے پیدواری یونٹ بند کر دئیے ہیں جس میں ٹویوٹا‘ کیا‘ سوزوکی وغیر شامل ہیں ایسی صورت میں حکومت کو فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر رکھا ہے شہروں کے ساتھ دیہات بھی اس سے خاصے متاثر ہو رہے ہیں بارش کے پانی کا بر وقت نکاس نہ ہونے سے جلدی اور پیٹ کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف عام آدمی کی نقل و حرکت اور کاروباری معاملات کی دیکھ بھال مشکل ہو رہی ہے ملتان سمیت دوسرے ایسے شہروں میں جہاں سیوریج کا نظام موجود ہے وہاں جگہ جگہ کراؤن فیلر ہو رہے ہیں ذمہ دار ادارے خاموش ہیں جبکہ شہری متاثر ہو رہے ہیں بارشوں سے کوہ سلمان کے علاقے میں رود کوہیو ں اور ان سے بہنے والے نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نچلے درجے کا سیلاب ہے اسی طرح دریائے ستلج‘ چناب و سندھ میں اس وقت پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے خصوصاً چناب کو ستلج میں سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے مزید پیشین گوئی ہے کہ اگر بارشیں جاری رہتی ہیں توسیلاب کا خدشہ بڑھ جائے گا جس کیلئے بر وقت اقدامات ضروری ہیں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا:پی ٹی وی نے ٹیلی کاسٹ نہیں کیا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : اسٹبلشمنٹ کا یہ تجربہ بھی ناکام ہو ا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.