راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پولیس نے 16 جنوری کو 9 مئی واقعات میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا جہاں جمعرات کی صبح ان کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شیخ رشید کا مکمل طبعی معائنہ کیا جائے گا اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہی انہیں جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

