11 سال کے جس بچے نے ’مکڑا پیک‘ کی جانب جاتے ٹریکرز کو دیکھ کر اپنے والد سے اُن کے ساتھ اوپر جانے کی ضد کی تھی۔ اور 13 سالہ وہ بچہ جسے شمشال میں ’منگلک سر‘ سر کرنے والے مہم جو ’بہت چھوٹا‘ سمجھ کر ساتھ لے جانے پر تیار نہ تھے۔۔۔ آج اس نوجوان نے 19 سال کی عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا ہے۔
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کوہ پیما ہونے کےساتھ ساتھ شہروز دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔
شہروز کے والد کاشف سلمان اور ان کے مینیجر ظہیر چوہدری نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ شہروز نے پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح پانچ بجے ایورسٹ کو سر کر لیا ہے۔
شہروز، سیون سوٹ ٹریکس (ایس ایس ٹی ) کی ٹیم کا حصہ تھے۔ ایس ایس ٹی کے بانی چھنگ داوا شرپا نے بھی شہروز کو مبارکباد دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے آج صبح ہماری ٹیم کے ساتھ ایورسٹ کو سر کر لیا ہے۔
نیپال میں واقع ماؤنٹ ایورسٹ 8848 میٹر بلند ہے اور آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں میں نہ صرف بلند ترین ہے بلکہ اس کا ڈیتھ زون بھی سب سے بڑا ہے۔
یاد رہے سب سے کم عمری میں ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز اس وقت امریکہ کے جارڈن رومیرو کے پاس ہے جنھوں نے سنہ 2010 میں 13 سال اور تقریباً 10 ماہ کی عمر میں ایورسٹ کو سر کیا تھا۔
جارڈن رومیرو کے علاوہ انڈیا کی ملاوتھ پُرنا نے 13 سال 11 ماہ کی عمر میں اور نیپال کے تیمبا تشیری نے 16 سال کی عمر میں ایورسٹ کو سر کر رکھا ہے۔ یعنی شہروز وہ چوتھے کوہ پیما ہیں جنھوں نے کم عمری میں ایورسٹ کو سر کیا ہے۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

