اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے کیسز میں وکلا کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ کردیا۔
گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چند وکلا نے پیسے لیے، دی گئی فیسوں کا آڈٹ ضرور ہونا چاہیے، ٹکٹ کا مجھے علم نہیں شاید پنجاب کی طرف ایسا ہوگا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ تین چار وکلا نے فیس لی ہے، وکلاء کو زیادہ فیس دی گئی،کیسز ایسی نوعیت کے نہیں تھےکہ اتنی فیسیں دی جاتیں،کیسز بے بنیاد تھے اس میں اتنی صلاحیتیں بھی درکار نہ تھیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کام تھا نہیں کہ چوٹی کے وکیل لاتے اور منہ مانگی قیمت دی جاتی، میں نے 74 کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی کی لیکن کوئی پیسے نہیں لیے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
شیر افضل نے پی ٹی آئی کےکیسز میں وکلا کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ کردیا
ایڈیٹر7 Views
Previous Articleشرپسند امن کی بحالی نہیں چاہتے، وزیراعلیٰ کے پی نے ڈی سی کرم پر فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
Next Article تربت میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے

