انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجے بہتری کے بعد نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں، رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، تیسرے نمبر پر مارنوس لبوشین اور چوتھے نمبر پر ٹریوس ہیڈ ہیں۔
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 4 درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے، اسٹیو اسمتھ نے ورلڈ ٹیسٹ اور ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تھی۔
رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ 4 درجے تنزلی کے بعد پہلی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی ٹیسٹ رینکنگ / بولنگ فہرست
آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشو ن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز 2 درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
اس رینکنگ میں جنوبی افریقا کے رابادا تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن 2 درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں، رینکنگ میں پانچواں نمبر انگلینڈ کے اولی رابنسن کا ہے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی رینکنگ میں ایک درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

