Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » امریکی الیکشن ، ترپ کا پتہ اور شاہ محمود کی توقعات : رضی الدین رضی کا آٹھ سال پرانا کالم آج کے تناظر میں
تازہ ترین

امریکی الیکشن ، ترپ کا پتہ اور شاہ محمود کی توقعات : رضی الدین رضی کا آٹھ سال پرانا کالم آج کے تناظر میں

ایڈیٹرنومبر 5, 202438 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shah mehmood hillary
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آٹھ برس قبل جب ٹرمپ پہلی بار امریکہ کے صدر منتخب ہوئے تو ہم نے نو نومبر 2016 کو ’’ ترپ کا پتہ، ہیلری اور شاہ محمود قریشی کے خواب ‘‘ کے نام سے ایک کالم تحریر کیا تھا اور ٹرمپ کے نام کی رعایت سے انہیں ترپ کا پتہ قرار دیا تھا ( یہ کالم ’’ ہم سب ‘‘ میں شائع ہوا تھا ) ۔ اب جب کہ امریکہ میں پولنگ شروع ہو گئی ہے ہم نے وہی کالم ایک بار پھر پڑھا تو معلوم ہوا حالات کم و بیش وہی ہیں اب بھی ہم ٹرمپ کی ہار جیت کے ساتھ توقعات باندھے ہوئے ہیں ۔۔ شاہ محمود کے خواب اس وقت ہیلری کے ساتھ وابستہ تھے اور اس کی شکست سے چکنا چور ہو گئے ۔ اس مرتبہ بھی شاہ محمود اور دیگر قیدی ان الیکشنوں کے نتائج سے کسی معجزے کی توقع رکھتے ہیں ۔ ٹرمپ کی جیت پر ہم نے لکھا تھا ۔
’’ ؂ پوری قوم صدمے کی حالت میں ہے۔ قوم ہی نہیں پوری امت مسلمہ اس وقت عجیب کیفیت سے دوچارہے۔ حیران ہے اور پریشان ہے۔ اگرچہ ڈیموکریٹ بھی کوئی اسلام دوست جماعت نہیں اورہیلری کے شوہر بل کلنٹن نے بھی مسلمانوں کے بارے میں کبھی نرم گوشہ نہیں رکھا تھا لیکن اس کے باوجود ہم سب ہیلری کے ساتھ تھے اور ہمیں یقین تھا کہ وہ ہماری دعاﺅں کے نتیجے میں ضرور کامیاب ہوں گی اور اللہ تعالیٰ انہیں فتح ونصرت سے ہمکنار کریں گے۔ ڈونلڈٹرمپ جیسا مسخرہ بھلا کسی سپر پاور کی قیادت کا اہل کیسے ہوسکتا ہے؟وہ جو چیختا تھا، چنگھاڑتا تھا، ہمارے خلاف بدزبانی کرتاتھا، مسلمانوں کو دہشت گرد کہتا تھا، مودی کے حق میں بیانات دیتا تھا، ایک راسخ العقیدہ مسلمان کی حیثیت سے ہم بھلا اس کی حمایت کیسے کرسکتے تھے؟ سو ہم نے دعا کی کہ یا رب العزت دشمن کی توپوں میں کیڑے ڈال دے اوراس بدشکل مسخرے کو ایسی شکست سے ہمکنار کر کہ اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں۔‘‘ اور ایسا ہی ہوا تھا ۔ اسی کالم میں ہم نے عورت کی حکمرانی کا بھی ذکر کیا تھا ۔ آج کملا ہیرس ٹرمپ کے مدمقابل ہیں سو عورت کی حکمرانی سے متعلق کالم کا حصہ بھی آج سے مطابقت رکھتا ہے ۔۔ ملاحظہ کیجیئے
’’ ہم اپنے ملک میں اگرچہ عورت کی حکمرانی کے مخالف رہے۔ ہم نے محترمہ فاطمہ جناح اور محترمہ بے نظیر بھٹو پر فتوے بھی عائد کیے۔ یہ بھی کہا کہ عورت کو ووٹ دینے والے کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے لیکن ہم دعا کرتے تھے کہ امریکہ میں عورت کی حکمرانی قائم ہونی چاہیے۔ بہت سی دلیلیں تھی ہمارے پاس، جیسے ہمارے ملک میں اسٹیبلشمنٹ بہت سی سازشیں کرتی ہے اور کسی کمزور کو کامیاب بنانے کے لئے کسی طاقت ور کو میدان میں لے آتی ہے۔ کسی مہرے پر ہاتھ رکھ دیتی ہے۔ کسی پیادے سے وزیر کو مروادیتی ہے اور کسی توپ کے ذریعے شہ مات کر دیتی ہے۔ اسی طرح ہمارا خیال تھا کہ امریکہ میں بھی کوئی شطرنج کی بساط بچھائے بیٹھا ہے اور مہروں کو اپنی مرضی سے چلا رہا ہے۔ ہم سمجھتے تھے امریکی عوام بھی ہماری طرح بھیڑ بکریوں جیسے ہیں جو ڈونلڈ جیسے مسخرے کے مقابلے میں ہیلری کلنٹن جیسی خوبصورت، مسکراتی ہوئی لیڈر کو کامیاب کرا دیں گے۔ بعض تجزیہ نگارتو دورکی یہ کوڑی بھی لائے کہ ریپبلکن نے ہیلری کے مقابلے میں دانستہ ایک کمزور امیدوار نامزد کیا تاکہ دو مرتبہ منصب صدارت پر فائز رہنے والے بے وفا کلنٹن کی وفاشعار بیوی آسانی سے کامیاب ہوسکے۔ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ سیاست کا تجربہ نہ رکھنے والا ڈونلڈٹرمپ اس طرح اپنی مد مقابل کو ڈھیر کرے گا کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔‘‘
ہم نے دراصل شطرنج کے کھیل کو ہی مدنظر رکھا تھا کہ ہمیں تو یہاں مہرے دیکھنے کی ہی عادت ہے۔ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ امریکہ میں شطرنج کی بجائے تاش کے پتے حرکت میں ہیں۔ ڈونلڈٹرمپ تو ٹرمپ کارڈ کی طرح کام آیا۔
جی ہاں، اردو میں ٹرمپ کارڈ کو ترپ کا پتہ ہی کہتے ہیں۔ تاش کے کھیل میں ترپ کے پتے کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ وہ کھلاڑی کو مشکل سے نکالتا ہے ۔ وہ ایک پتہ تمام طاقت ور پتوں پربھاری ہوتا ہے۔ خواہ وہ حکم کا یکا ہو، بادشاہ ہو، بیگم ہو یا جوکر۔ ترپ کاپتہ ان سب کو صفر کردیتا ہے۔ سو ٹرمپ نے ترپ کے پتے کی طرح کلنٹن کی بیگم کوصفر کر دیا۔ ڈونلڈٹرمپ نے اور تو کچھ نہیں کیا صرف مسلمانوں کے خلاف امریکیوں کی نفرت کو ہیجان میں تبدیل کردیا۔ اوریہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔ امریکیوں کوقتل کرتے ہیں۔ عیسائیوں اور یہودیوں کو واجب القتل سمجھتے ہیں، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے۔ ہم ہندوﺅں کے ساتھ بھی اچھا سلوک نہیں کرتے۔ بدھ مذہب اور قادیانیت کے پیروکاروں پر زندگی تنگ کرتے ہیں۔ اسلام کی نشاة ثانیہ کے لیے ہمارے ہاں ہر جنون اور ہر جرم جائز سمجھا جاتا ہے لیکن دوسری طرف ہماری خواہش ہوتی ہے کہ ہم جنہیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جنہیں واجب القتل سمجھتے ہیں وہ سب ہمارے لیے نرم گوشہ رکھیں ۔ جورواداری کا مظاہرہ ہم نہیں کرسکتے انہیں توضرور کرنا چاہیے۔ ہم بہت خوش ہوتے ہیں جب بھارت میں کوئی اداکار ہمارے حق میں آواز بلند کرتا ہے اس پر ہم جشن مناتے ہیں اسے اپنی اخلاقی جیت قراردیتے ہیں لیکن ایسے ہی کسی ماحول میں ہمارے کسی اداکار یا گلوکار کو یہ اجازت نہیں ہوتی کہ وہ بھارت کے حق میں آواز بلند کر سکے۔‘‘
اسی کالم کا آخری حصہ کچھ اس طرح تھا ۔
’’ جناب، ہمارے ہاں تو کرکٹ کے کھلاڑیوں کوبھی اپنا کیریئر بچانے کے لیے مذہب تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ ہم بھول جاتے ہیں کہ اینٹ کا جواب ہمیشہ پتھر سے آتا ہے۔ ہماری جانب سے بارود کا کھیل جاری رکھنے والوں کو دوسری جانب سے گلدستوں کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ سو امریکیوں نے اگر اس ردعمل میں بھی ڈونلڈٹرمپ کو کامیاب کرایا تو حیران یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ ان کا حق تھا۔ پریشان صرف شاہ محمودقریشی کو ہونا چاہیے جن کے بارے میں ہمارے ایک دوست کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ روز حضرت بہاﺅالدین زکریاؒ کے عرس کے موقع پر بھی زیرلب ہیلری کی کامیابی کی دعا مانگ رہے تھے۔ شاہ محمودقریشی نے وزیرخارجہ کی حیثیت سے ہیلری کے ساتھ بہت خوشگوارماحول میں کام کیا تھا۔ ان کے قریبی حلقوں میں یہ بات زیربحث تھی کہ اگر ہیلری کامیاب ہوگئیں تو عمران خان نہ سہی لیکن شاہ محمود قریشی پر امریکہ کی نوازشات ہو سکتی ہیں۔ آپ کو وہ تصویر تو یاد ہوگی جس میں شاہ محمود قریشی ہیلری کے ساتھ سرجوڑ کر قہقہے لگ رہے ہیں۔ ہیلری کی ہنسی بھی رکنے میں نہیں آ رہی تھی۔ دونوں کے ہاتھوں میں گلاس بھی تھے جنہیں بعض بدگمان عناصرجام قراردیتے رہے۔ اگرچہ تصویر بنواتے وقت شاہ محمود قریشی نے احتیاطاً اپنا گلاس چھپانے کی بہت کوشش کی اوراسے سامنے والے ڈائس پر رکھ دیا مگر پھر بھی اس ناہنجار گلاس کا ایک کونہ تصویر میں دکھائی دیتا تھا۔ سو لوگوں کو بھانت بھانت کی گفتگو کا موقع مل گیا۔ یہ تصویرحالیہ امریکی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش بھی کرتی رہی۔ سو جناب خواب صرف ہیلری کے ہی نہیں شاہ محمودقریشی کے بھی چکنا چور ہوئے ہیں۔ بلاگ کا اختتام اسی تصویر کے حوالے سے اپنے دوست خالد مسعود خان کے یک سطری تبصرے پر کرتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ” شاہ محمودقریشی جدے نال وی جڑیا اونہوں ای لے ڈبیا“۔ (شاہ محمودقریشی جس کے ساتھ بھی جڑتے ہیں اسی کو لے ڈوبتے ہیں)۔ ہم ایسا نہیں کہہ سکتے۔ ہم نے اس تصویر کو غور سے دیکھا ہے اور یہ کہ ہمیں شاہ محمود قریشی بہت پسند ہیں۔ چنانچہ ہم تو منیر نیازی کا ایک مصرع زیر لب پڑھتے ہیں ’’ میں جس سے پیار کرتا ہوں اسی کو مار دیتا ہوں ‘‘

 

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امریکی الیکشن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمرجھایا ہوا نوٹ اور آواز : سعد اکبر کا افسانچہ
Next Article عرفان صدیقی کا کالم : منحصر ’ڈونلڈ‘ پہ ہو جس کی امید!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دنیاہماری لڑائی امریکا کے بہتر مستقبل کی لڑائی ہے،کملا ہیرس کا شکست کے بعد خطاب

نومبر 7, 2024

امریکی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب، دوسری مرتبہ امریکا کے صدر ہوں گے

نومبر 6, 2024

امریکی صدارتی انتخاب: کئی ریاستوں میں پولنگ ختم، ٹرمپ 230 اور کاملا نے 205 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے

نومبر 6, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.