اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کا تقرر کردیا۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اسلام آبادکی نشستوں کے لیے ڈی جی ٹریننگ سعید گل، پنجاب اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان، سندھ اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ ریٹرننگ افسر تعینات کیےگئے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان ریٹرننگ افسر تعینات کیےگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 11 مارچ کو مدت مکمل ہونے پر 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔
خیال رہےکہ سینیٹ الیکشن اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

