اسلام آباد: آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے معاملے پر حکومت کو ایوان بالا میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سینیٹ میں آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو 64 ارکان کی حمایت درکار ہے جس میں جے یو آئی (ف) کے 5 ووٹ حکومت کو پڑنےکی صورت میں حکومت کو 64 اراکین کی حمایت حاصل ہوجائےگی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ جے یو آئی نے تاحال اپنے ووٹ آئینی ترامیم کے حق میں ڈالنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اگر جے یو آئی (ف) ووٹ کے لیے حمایت کا اعلان کربھی دے تو حکومت کو سینیٹ میں ایک رکن کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی آئینی ترمیم میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے اور چیئرمین کی ایوان میں موجودگی کی صورت میں کوئی اور چیئرمین کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے اجلاس چیئر کرنے کے باعث حکومت کے پاس سینیٹ میں 63 ووٹ رہ جائیں گے لہٰذا سینیٹ میں ایک ووٹ کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے اس حوالے سے حکومت شش و پنج کا شکار ہے جب کہ حکومت اجلاس کی صدرات کسی اپوزیشن رکن سے کرانے کا رسک بھی نہیں لےسکتی۔
حکومت کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، ایم کیو ایم اور اے این پی کے 3،3 ووٹ بھی آئینی ترمیم کے حق میں جائیں گے جب کہ نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ق) کا ایک، ایک ووٹ بھی آئینی ترمیم کے حق میں ہوگا، سینیٹ میں موجود 4 آزاد ارکان بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے۔
دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، بی این پی اور مجلس وحدت مسلمین کے ارکان پر مشتمل ہے، اس وقت سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے 24 اور مسلم لیگ (ن) کے 19 ارکان موجود ہیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

