Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • عمران خان اور جماعت اسلامی کا رومانس محبت کی باتیں اور چند گلے شکوے : ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ملتان مرا رومان : یادیں (23 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

ملتان مرا رومان : یادیں (23 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹراگست 6, 201810 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تنگ و تاریک آڑی ترچھی گلیاں ، دفاعی لکیر

اورپھر ایک مکان کے اندر داخل ہوتے ہیں ،باہر سے ایک چھوٹا سا معمولی مکان اور اندر داخل ہوئے تو جیسے ہم کسی ٹوٹے ہوئے دروازے سے بہت بڑی حویلی میں آگئے۔بڑے بڑے کمرے ،لکڑی اورشیشے کا بے تحاشا کام، بلند چھتیں اورچھتوں پر ہاتھ سے کھینچنے والے پنکھے ، اور پنکھوں کی بھلا ضرورت ہی کہاں پڑتی تھی اس ہوا دار حویلی میں۔عجب طرز تعمیر کہ ہر طرف سے ہوا کے جھونکے، کمرے ٹھنڈے ، کہ ان پرگارے کا لیپ اور بالکونی سے باہرجھانکیں تو نیچے وہی تنگ گلی اور یہی تنگ آڑھی ترچھی اورکہیں سے کشادہ اور پھر سے تنگ ہوتی گلیاں ہی تو شہر کی دفاعی لکیر تھیں۔ سیدھی نہیں آڑھی ترچھی ،گھومتی کہیں سے کشادہ ہوتی اورپھر سے قبر بنتی ہوئی لکیر۔

یہ تاتاری بھلا کس زبان میں شور مچاتے ہیں ؟

اور پھرایک منظر یہ دکھائی دیتا ہے کہ حملہ آور نیزے ،بھالے اٹھائے گلی میں داخل ہوتے ہیں ۔وہ نعرے لگا رہے ہیں۔گالیاں دے رہے ہیں۔شور مچا رہے ہیں۔کون سی زبان میں بات کررہے ہیں۔کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔بس ایک شور ہے ،ایک چیخ وپکارہے۔ اور یہ تاتاریو ں کاحملہ ہے۔ جو خراسان ،غزنی اورغور پر حملوں کے بعد سندھ کے راستے ملتان آئے ۔سندھ میں انہوں نے بہت تباہی مچائی اور اب چالیس روز سے شہر کا محاصرہ کیے بیٹھے تھے۔

محاصرے ،دروازوں پر لڑائی اور بدبو چھوڑتی لاشیں

یہ شہر محاصروں کاتو خیرعادی تھا۔ کوئی قبیلہ ،کوئی لشکر،کوئی فوج جب بھی شہر پر حملہ آور ہوتی تو اسی طرح کئی کئی روز محاصرہ کیے رکھتی۔ اپنی پوزیشنیں مضبوط کرتی ، شہر کو رسد منقطع کرتی اور پھر حملہ آور ہوجاتی۔ تاتاریوں کی آمد کابھی شہر والوں کو پہلے سے علم تھا۔شہر کے دروازے بند کردیئے گئے تھے۔ دروازوں کے اوپر پہرے دار،اور النگ پر بھی پہرے دار چوکس ، شہر کی حفاظت کے لیے تیار۔پہلی لڑائی شہر کے مختلف دروازوں پر ہوئی اور یہ لڑائی بھی کوئی نئی نہیں تھی۔ملتانیوں نے شہر بچانے کے لیے ایسی کئی لڑائیاں لڑی تھیں۔شہر کے دروازوں پر لاشیں کئی کئی روز پڑی رہتی تھیں۔ اندر کوئی قبرستان نہیں تھا۔ اور دروازوں کے باہر حملہ آور ہوتے تھے ۔سو یہ لاشیں پڑی رہتی تھیں۔کبھی رات کی تاریکی میں موقع ملتا تو شہر کے محافظ جاکر اپنے کسی ساتھی کو کہیں دفن کرآتے یا دور ویرانے میں پھینک آتے کہ ان کی بدبو شہر والوں کے لیے زندگی اجیرن نہ کردے۔ ورنہ تو لاشیں پڑی رہتی تھیں۔ النگ کے ساتھ کے علاقوں میں بدبو پھیلنے لگتی اور جینا محال ہوجاتا۔

چھتوں سے پتھروں اور ابلتے پانی کی بارش

چالیس دن کے محاصرے اورکئی روز کی لڑائی کے بعد یہ تاتاری جنونی ہورہے تھے۔ ان کے منہ سے جھاگ نکلتی تھی ۔آنکھوں سے خون ٹپکتا تھا۔ بھنوئیں تنی ہوئی تھیں۔ اورجیسے ہی وہ نامعلوم زبان میں شورمچاتے اس تنگ و تاریک گلی میں آئے تو ہنگامہ سن کر سب عورتیں بچے ،بوڑھے جو احاطوں میں بیٹھے تھے گھروں میں داخل ہوئے اور مرد تو احاطوں میں بیٹھتے ہی نہیں تھے۔ ان میں سے کچھ مقابلے کے لیے شہر کی فصیل پر موجودتھے اور کچھ نے پہلے ہی گھروں کی چھتوں پر پوزیشنیں سنبھال رکھی تھیں۔رات بھرجاری رہنے والی لڑائی کے بعد سب کویقین تھا آج تاتاری شہر میں داخل ہوجائیں گے۔اور وہ ہوگئے۔نیزے سنبھالے ،نہ سمجھ آٰنے والی زبان میں شورمچاتے تاتاریوں پر چھتوں سے پتھروں کی بارش ہونے لگی۔ نہتے شہریوں کے پاس دو ہی تو ہتھیارتھے ۔پتھر یا ابلتا ہوا پانی۔اور پتھرﺅں کے ساتھ کھولتا ہوا پانی بھی تاتاریوں پر برسنے لگا۔مرد پتھراﺅ کررہے تھے اور عورتیں چولہوں پر دھرا پانی برتنوں میں ڈال ڈال کر چھتوں سے پھینکتی تھیں۔
( جاری )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان ملتان رومان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاس والی دھاندلی کا کیا کریں ؟ بات سے بات / وسعت اللہ خان
Next Article معاہدے کے دو روز بعد ہی ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں اختلافات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.