Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ملتان مرا رومان : یادیں ( 2 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

ملتان مرا رومان : یادیں ( 2 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرجولائی 10, 201853 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا ملتان سے متعلق اشعار واقعی صدیوں‌پرانے ہیں‌؟

ہمیں بہت بعد میں احساس ہوا کہ جس شعر سے ہم نے اپنے کالم کا نام اخذ کیا وہ شاید صدیوں پرانا شعر نہیں ۔یہ احساس اس وقت ہوا جب ہم نے 19ویں صدی کے اواخر کا وہ ڈاک ٹکٹ دیکھا جس پر ملتان کی بجائے ”مولتان“درج تھا۔ پھر محاصرہ ملتان کے بارے میں تحریر کی گئی JOHN JONES COLEکی کتاب THE SIEGE OF MOOLTANہماری نظر سے گزری اس میں بھی ملتان کو مولتان لکھا گیاتھا۔برطانوی دور میں تحریرکیے گئے ملتان کے گزٹیئرمیں بھی یہ نام مولتان ہی تھا۔ہم نے ملتان ریلوے سٹیشن کی 1911ءکی تصویر بھی دیکھی جس میں یہ نام ”مولتان“درج تھا ۔1986ءمیں تو یہ سوال ذہن میں نہیں آیا لیکن اب اس پر غور کر رہا ہوں اور اس کی کھوج میں بھی ہوں کہ اگر 20ویں صدی کے اوائل تک بھی ملتان” مولتان“ تھا(اور ظاہر ہے اس سے قبل یہ میسان مولی تان،مولی استھان یا مالی استھان کے نام سے بھی جانا جاتا تھا )تو پھر صدیوں پہلے ملتان کے بارے میں یہ اور ایسے دوسرے اشعار کہنے والوں نے اسے ملتان کیوں کہا ؟اگر یہ اشعار اسی زمانے کے ہیں جس زمانے کا انہیں تاریخ کی کتابوں میں بتایا گیا ہے تو پھر شعرا کو ان اشعار میں ملتان کا وہی نام استعمال کرنا چاہئے تھا جو اس زمانے میں رائج تھا ۔اور اگر اشعار میں ملتان کا رائج نام استعمال ہوتا تو پھر ان کی صورت کچھ اور ہوتی ۔شاعری کو سمجھنے والے میری بات کو زیادہ بہتر سمجھ پائیں گے کہ مذکورہ اشعار میں اگر ملتان کی جگہ لفظ”مولتان“استعمال کیا جائے تو شعر وزن سے خارج ہو جاتا ہے ۔تو کیا کسی ملتانی نے محض شہر سے جوش محبت میں یہ اشعار کہہ کر قدیم شعرا سے منسوب کر دیئے اور اس کے نتیجے میں ایک تاریخی مغالطے نے جنم لیا ؟



تاریخ میں جگہ بنانے والے مغالطے

اور یہ بھی تو ممکن ہے کہ زمانہ قدیم میں دیگر ناموں کے ساتھ ساتھ ملتان کا موجودہ نام بھی رائج رہا ہو۔ایک اور امکان کو بھی مدِ نظر رکھنا ضروری ہے کہ کہاوتیں اور ضرب الامثال جب زمانی اور جغرافیائی حدیں عبور کرتی ہیں تو ان میں نئے زمان و مکان کے تناظر میں تبدیلیاں بھی ہو جاتی ہیں، تو کیا ان اشعار کو بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ضرورتِ شعری کی بجائے ضرورتِ زمانی یا ضرورتِ مکانی کے تحت تبدیل کر دیا گیا؟یہ اور ایسے بہت سے سوالات ہیں جن کا تحقیق کے لوگوں کو جواب تلاش کرنا چاہئے اور ان مغالطوں کو درست کرنا چاہئے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تاریخ میں مستقل جگہ بنا گئے۔



شہر کی تاریخ مسخ کرنے والے مؤرخین

ملتان کی تاریخ پر ماضی میں بہت سا کام ہوا اوریہ کام جاری بھی ہے لیکن ان تاریخی کتب کا مطالعہ کیا جائے تو احساس ہوتا ہے کہ جیسے ہر کتاب دیگر بہت سی کتب کو سامنے رکھ کر تحریر کی گئی۔سو یہ کہنے میں بھی کوئی مضائقہ نہ ہو گا کہ جس طرح ملکی سلامتی کو قومی سلامتی کے اداروں ،آئینِ پاکستان کو آئینی ماہروں اورنظامِ عدل کو منصفوں نے نقصان پہنچایا اسی طرح ملتان کی تاریخ کو یہاں کے نام نہاد مؤ رخین اور محققین نے مسخ کیا(استثنیات کی گنجائش تو خیر ہر جگہ ہوتی ہے)۔ہزاروں سال پرانے دنیا کے واحد زندہ شہر کی تاریخ ،تہذیب اور ثقافت کے بارے میں تحقیقی کام بہت پہلے ہونا چاہئے تھا ۔خوشی کی بات یہ ہے کہ آج کی نسل اب تاریخ کے اوراق سے گردجھاڑ رہی ہے۔
( جاری )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان ملتان رومان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران کا نظریہ صرف و زارت عظمیٰ کے لیے ؟ چنگی گل / کاشف رفیق
Next Article اگر کسی نے لندن میں جہانگیرترین کے گھر پر حملہ کردیا؟: برملا / نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.