Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » قومی ہم آہنگی کا نظارہ۔۔رولا رپہ/راؤ خالد
راؤ خالد

قومی ہم آہنگی کا نظارہ۔۔رولا رپہ/راؤ خالد

ایڈیٹرنومبر 18, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Rao Khalid journalist
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ دن پہلے چیف آف آرمی سٹاف کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ والدین کے لئے یہ ایک اہم اورانتہائی خوشی کا لمحہ ہوتا ہے لیکن ہماری سیاسی تاریخ کی بھی یہ ایک بہت اہم تقریب ثابت ہوئی۔ اب تک فوج اور اس سے متعلقہ اداروں کے بارے میں ناقدین سیاستدانوں کو تقسیم کر کے اپنا کام نکالنے اور جمہوریت کو بدنام کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے چلے آئے ہیں لیکن آرمی چیف کے صاحبزادے کے ولیمہ کی تقریب اس سارے تاثر کی نفی کر رہی تھی۔ ایک ایسی قومی ہم آہنگی اور یگانگت کی فضا تھی کہ بے اختیار کہنا پڑتا ہے کہ: تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے اعتزاز احسن اور چوہدری نثار جواس تقریب میں اکٹھا ہونے سے پہلے تک ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے ایسے شیر و شکر نظر آئے کہ ایک لمحہ کے لئے بھی دونوں الگ نہیں ہوئے اور پوری تقریب میں اکٹھے بیٹھے بھی رہے اور اگر کسی کو ملنا تھا تو بھی اکٹھے جا کر ملے۔ سیاست کے ہر اہم شخص کو مدعو کیا گیا اور سبھی پہنچے بھی۔ماحول ایسا بیان کیا جاتا ہے کہ جیسے ایک ہی گھر کے افراد مل کر اس خوشی کا بھر پور لطف لے رہے ہوں۔ صدر عارف علوی ہو ںیا وزیر اعظم عمران خان، بلاول بھٹو یا خواجہ آصف سبھی دمکتے چہروں اور مسکراہٹ کے ساتھ پہنچ رہے تھے اور آرمی چیف خود دروازے پر سب کو خوش آمدید کہہ رہے تھے۔ اس میں بڑے چھوٹے کی کوئی تمیز نہیں تھی ،سب کو دلہے کے والد خود مل رہے تھے ۔حاضرین بھی تمام گلے شکوے بھلا کرخوش گپیوں میں مصروف رہے۔ اب ذرا اس تقریب سے باہر نکل آئیے اور سینیٹ کے گزشتہ چند دنوں کے اجلاس میں جھانکئے یا پھر قومی اسمبلی کے اب تک ہونے وا لے اجلاسوں کا اجمالی جائزہ لیں تو ایسا لگتا ہے کہ ’’چار خون دے پیاسے‘‘ فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔سیاسی مار دھاڑ جاری ہے، ایسی لفظی گولہ باری کہ خدا کی پناہ۔کیا پارلیمنٹ ہی رہ گئی ہے طبع آزمائی کے لئے۔ملک کا سب سے بڑا فورم جس کو مکمل عوامی تائید حاصل ہے۔ ہر مکتبہء فکر، سوچ، کمیونٹی کی نمائندگی ہے لیکن یہ ایک اشرافیہ کا ڈبیٹنگ کلب بن کر رہ گیا ہے، عوامی مسائل کی کوئی بات نہیں کرتا۔ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ کا کمیٹی سسٹم سب سے اہم ہے۔ قومی اسمبلی کو تشکیل پائے تین ماہ ہو چکے لیکن ایک بھی کمیٹی نہیں بن پائی۔ اگر زور ہے تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ شہباز شریف ہوں گے یا نہیں ہونگے‘ پر۔ مجھے اس وقت جمعیت علمائے اسلام کے حافظ حسین احمد بہت یاد آ رہے ہیں۔بہت مرنجاں مرنج شخصیت اور ایسا برجستہ جملہ کہتے ہیں کہ آپ بے اختیارمسکرا اٹھتے ہیں۔ 9 جنوری 1993ء کی بات ہے ایک روز پہلے آرمی چیف جنرل آصف جنجوعہ ہارٹ اٹیک کا شکار ہو کر وفات پا گئے۔ انکا جنازہ اگلے روز پڑھایا گیا۔ اس میں صدر اور وزیر اعظم نے بھی شرکت کرنا تھی ۔اس نا گہانی واقعے سے پورا ملک صدمے میں تھا۔ اس وقت میاں نواز شریف وزیر اعظم تھے اور اس وقت کے صدر غلام اسحٰق خان سے انکی خوب لڑائی چل رہی تھی‘ دونوں ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے روادار نہیں تھے۔حافظ حسین احمد سے پارلیمنٹ میں گپ شپ ہو رہی تھی کہ صدر اور وزیر اعظم جنرل آصف جنجوعہ کے جنازے میں اکٹھے شریک ہونے جا رہے ہیں، تو حافظ صاحب نے برجستہ فرمایا کہ اب یہ دونوں حضرات کسی کے جنازے پر ہی اکٹھے ہو سکتے ہیں اور دونوں صاحبان نے اکٹھے نماز جنازہ ادا کی۔کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے منتخب قائدین اور انکے حواریوں کو اپنے سیاسی رویے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے‘ کہیں ایسا نہ ہو وہ کسی کے جنازے پر بھی اکٹھے نہ ہو پائیں۔ ابھی تک کی صورتحال بہت مایوس کن ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو سینیٹ میں ہنگامہ آرائی کا باعث بننے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انکے ایوان میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے جو صرف فواد چوہدری کے معافی مانگنے کی صورت میں ختم ہو گی۔ اس فیصلے کے حوالے سے اگرچہ بہت سے جائز تحفظات ہیں جس میں مشاہد اللہ خان کا رویہ اور زبان کو نظر انداز کیا جانا شامل ہے جو کہ کہیں زیادہ اشتعال انگیز تھی۔ تا ہم اس رولنگ کے بعد فواد چوہدری کو چاہئیے تھا کہ وہ چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کا احترام کرتے ہوئے ایوان سے معافی مانگ لیتے جو کہ ایک معمول کی کارروائی ہوتی ہے۔ وہ قومی اسمبلی میں ایک سے زائد مرتبہ اپنے الفاظ اور رویے کی معافی مانگ چکے ہیں۔لیکن حکومتی جماعت نے بشمول وزیر اعظم اسکو اپنی توہین سمجھتے ہوئے ایک ایسا رویہ اپنایا ہے جو بقول سینیٹررضا ربّانی پارلیمنٹ میں دراڑیں ڈال رہا ہے۔اگرچہ اب اس بات کی تردید کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں اس مسئلے پر کوئی بات کی ہے لیکن خود کابینہ کے اجلاس کی بریفنگ میں فواد چوہدری وزیر اعظم کا یہ فرمان سنا چکے ہیں کہ وزراء کی توہین کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور یہ بھی کہا کہ وزراء بھی دیکھیں گے انہیں ایوان بالا میں جانا ہے کہ نہیں۔اس ساری گفتگو سے تو یہ دکھائی دیتا ہے کہ حکومت کے کچھ بزرجمہروں نے اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر اعظم نے بظاہر اس معاملے کو حل کرنے کے لئے پرویز خٹک کی ڈیوٹی لگائی ہے اور جمعہ کے روز خود بھی چیئرمین سینیٹ سے بات کی ہے۔امید کی جا سکتی ہے کہ بچہ پارٹی سے اگر یہ معاملہ محفوظ رہا اور پرویز خٹک اور وزیر اعظم نے ہی اسکو حل کیا تو ایک بڑا خطرہ ٹل جائے گا۔ورنہ حکومت کے سو دن پورے ہونے کو ہیں‘ ساری اپوزیشن حکومت کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے چھریاں تیز کر کے بیٹھی ہوئی ہے۔ سینیٹ کے چیئرمین کی رولنگ پر عملدرآمدہی واحد حل ہے اس سے پارلیمنٹ کی توقیر بھی بڑھے گی اور حکومت کی بھی جے جے کار ہو گی کہ وہ ملک کے سب سے بڑے عوامی ادارے کے خود کو تابع سمجھتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleطارق بشیر چیمہ کی جنوبی پنجاب صوبہ کی مخالفت۔۔ظہور دھریجہ
Next Article ’’اندھی ڈولفن فورس کے قصے‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.