رحیم یار خان : رحیم یارخان کے علاقے چوک ماہی پر 2 پیٹرول پمپس پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق چوک ماہی کے مقام پر ڈاکوؤں نے 2 پیٹرول پمپس پرلوٹ مارکی کوشش کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اسد سرفراز کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان کے مطابق آئی جی نے جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ٹیمیں کچے کے علاقے میں داخل ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہیں۔
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

