Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قیصر عباس صابر»عمرو عیار کا عمرہ : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
قیصر عباس صابر

عمرو عیار کا عمرہ : صدائے عدل / قیصر عباس صابر

ایڈیٹرجون 8, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
qaisar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عید سے پہلے میری ایک خواہش پوری ہوئی کہ میں نے اللہ کے گھر میں روزے رکھے، فرض اور نفل عبادات کیں، طواف کئے اور ایک بھرپور عمرے کے بعد میں پاکستان لوٹا ۔عیدالفطر اپنوں کے درمیان خوشیاں بانٹتے ہوئے گزر گئی ۔ عمرے پر جانے سے پہلے بہت سی رکاوٹیں میرے عشق کے رستے میں حائل ہوئیں مگر میں نے کسی کو بھی اہمیت نہ دی اور اپنی منزل تک پہنچ گیا ویسے بھی جب بلاوا آجائے تو دنیا داری بھلا کب روک سکتی ہے؟
جب میں پاسپورٹ بنوارہا تھا ،عین اسی وقت میرے ہمسائے کے نوجوان بیٹے کا حادثہ ہوا اور وہ اپنے بازو تڑوا بیٹھا ۔ ہمسائے نے اپنے بیٹے کے علاج کے لئے دس ہزار کی رقم ادھار مانگی مگر میں نے صاف انکار کردیا کہ ویزے ، ٹکٹ اور رہائش کی رقم نکال کر میرے پاس صرف اتنے پیسے بچتے تھے جو آب زم زم اورکھجوروں پر خرچ کرنے کے لئے بھی ناکافی تھے اور مجھے بتایا گیا تھا کہ ایک خاص وزن سے زیادہ آب زم زم لانے پر ائیر لائن کے عملے کو رشوت دینا پڑتی ہے ۔ جب میں پیسہ پیسہ جمع کرکے عمرہ کی ادائیگی کا اراد ہ کرچکا تو میری ماں کی آنکھوں میں موتیا اتر آیا اور ڈاکٹر نے فوراً آپریشن کروانے پر زور دیا ، اس وقت میرا ارادہ بہت متزلزل ہوا ، میں نے بارہا سوچا کہ پہلے ماں کی آنکھیں بنوالوں عمرہ آئندہ سال کرلوں گا مگر اس وقت بھی سب سے اچھا مشورہ میری بیوی کا تھا جس نے کہا کہ ”80سالہ بوڑھی عورت نے اب ”دیکھ “ کر کیا کرنا ہے اب اس کے اللہ اللہ کرنے کے دن ہیں اور اللہ اللہ کرنے کے لئے آنکھوں کا ہونا ضروری نہیں ہے، آپ نے اگر اب عمرہ نہ کیا تو پھر کبھی نہیں کرسکو گے ، بچے جوان ہورہے ہیں اور پھر بیٹی کو بیاہے بغیر بھلا عمرہ کیسا؟“ مجھے اپنی نااہل اہلیہ کی یہ بات بہت پسند آئی اور میں نے ڈاکٹر کے مشورے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ماں کی آنکھوں کا آپریشن کروانے کا ارادہ ترک کردیا۔



میں جانتا تھا کہ اگر میں رمضان المبارک کے بعد عمرہ کرتا تو میرے اخراجات خاصے کم اٹھتے مگر پھر ثواب بھی تو بہت کم ملتا ، رمضان میں ایک ایک روزہ ہزاروں روزوں اور ایک ایک سجدہ لاکھوں نمازوں سے زیادہ ثواب کا سبب بنتا ہے جس طرح نیکی کے کام میں شیطان رکاوٹیں ڈالتا ہے اسی طرح میری ایک بیوہ بہن میرے عمرے پر روانگی سے قبل ٹپک پڑی اور آکر اپنے باپ کے گھر سے اپنا حصہ مانگنا شروع کردیا اور دھاڑیں مار کر رونے لگی کہ اس کی بیٹی کی رخصتی عید کے فوری بعد طے پاچکی تھی اور اسے جہیز کے لئے کچھ پیسوں کی اشد ضرورت تھی ، یہ تو بھلا ہو بہشتی باپ کا جس نے میری بہنوں کو بتائے بغیر پورا گھر میرے نام منتقل کردیا تھا اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی تھی۔ میرے خاندان کے لوگ جو میری عبادات اور پرہیز گاری کے حاسد تھے ، وہ بھی اس کا ساتھ دینے لگے تو مجبوراً مجھے گھر کی رجسٹری ظاہر کرنا پڑی اور بہت مشکل سے بیوہ بہن کو گھر سے رخصت کیا حالانکہ ابھی پچھلی عید پر ہی تو دوسوروپے عیدی اس کو دے کر آیا تھا مگر میر ی اچھائی کون یاد رکھتا ہے؟
لوگ میری ظاہری بودو باش دیکھ کر مجھے امیر کبیر سمجھتے ہیں اس لئے عمرے پر روانگی سے قبل اہل محلہ کے لئے ایک بڑی خیرات کا بندوبست کرنا پڑا۔ پورے گھر میں شامیانے لگے اور دن بھر دیگیں چلتی رہیں جس کے اخراجات بھی میں نے منظور کریانے والے سے سود پر اٹھائے ۔
اللہ اللہ کرکے ائیر پورٹ سے روانگی ہوئی اور اپنے خوابوں کی سرزمین مکہ مکرمہ تک پہنچ گیا ۔ بے ایمان ٹریول ایجنٹ نے جو ہوٹل کہا تھا وہ تو نہ مل سکا مگر پھر بھی جو کمرہ ملا اس کی کھڑکی سے ہی اللہ پاک کے گھر کا دیدار نصیب ہوجاتا تھا اور میں ہر نمازکے لئے سفر کرنے سے بچ جاتا تھا۔
میرے اکیس دن کیسے گزرے ، مجھے کچھ خبر ہوئی اور نہ ہی کسی رشتے دار کی یاد آئی ۔ گھر میں میرا ایک بھائی تھاجو اللہ کی مجھ پر کرم فرمائیوں سے جلتا تھا اور مجھے عمرو عیار کہتا تھا ۔ میر ے سالے نے بتایا کہ جس دن وہ ائیرپورٹ پر چھوڑنے آیا تھا وہ جھولی اٹھا اٹھا کر جہاز کے گرنے اور میرے مرنے کی دعائیں مانگ رہا تھا۔
عید سے دو دن پہلے جب ہم سب حاجی آب زم زم لے رہے تھے تو ایک عربی اہلکار نے صرف ایک ڈبہ ہی ایک حاجی کو فراہم کرنے کی اجازت دی مگر میں بھی پاکستانی تھا ، میں نے اپنی عقل استعمال کرتے ہوئے اتنا آب زم زم لے لیا کہ ائیر لائن کے عملے کو اچھی خاصی رقم دینی پڑی اور آب زم زم پاکستان لانا پڑا۔
جب میں واپس پہنچا تو مجھے لینے کے لئے ایک ہجوم میرا منتظر تھا اور سب کے ہاتھوں میں تازہ گلابوں کے ہار تھے ، مجھے جس محبت سے گھر تک لایا گیا اس سے صاف ظاہر تھا کہ میرا عمرہ قبول کرلیا گیا ہے ۔گھر پہنچ کر میں نے اپنے سسرالی رشتے داروں کو کیمرے ، گھڑیاں اور دیگر تحائف دیے تو میرے بھائی اور بھتیجے ناراض ہوگئے حالانکہ وہ تحائف میں اپنی جیب سے تھوڑی لایا تھا وہ تو انہی کے پیسے تھے جنہوں نے مقدس شہر کی مقدس نشانیاں منگوانے کے لئے چھ ماہ قبل ہی میرے پاس امانتیں رکھوادی تھیں ۔
میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اپنے گھر بلایا اور سب فرائض پورے کرنے کی توفیق نصیب کی مگر ایک نقصان شائد قسمت میں لکھا تھا کہ میر ی غیر موجودگی میں میرے ملازمین نے رشوت خور عملے کو منتھلی ادا نہیں کی اور وہ میرا نہ صرف میڈیکل سٹور سیل کرگئے بلکہ زائد المیعاد ادویات کے سٹاک کو بھی قبضے میں لے لیا۔ خیر کوئی بات نہیں جب آپ اللہ کی راہ پر نکلتے ہیں تو قربانیاں دینا پڑتی ہیں ۔ عشق کے اس سفر میں اپنی ماں کی آنکھیں، بہن کی بیوگی ، ہمسائے کے بیٹے کی بیماری اور بھائی کی غربت کو نظر انداز کرسکتا ہوں تو میڈیکل سٹور کا نقصان بھی برداشت کرسکتا ہوں، اللہ میرا عمرہ قبول فرمائے (آمین)۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمرہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمہندر سنگھ دھونی فوجی دستانوں سے کرکٹ کی قبر کھود رہا ہے۔۔سید مجاہد علی
Next Article حکومتیں ٹوئٹر سے نہیں تدبیر سے چلتی ہیں۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 24, 2025

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا

جون 6, 2025

پاکستانی حج، عمرہ اور زیارات پر سالانہ 3.5 ارب ڈالرخرچ کرتے ہیں: رپورٹ

جولائی 7, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.