Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
لکھاری

ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ایڈیٹرنومبر 24, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
yasir pirzada umrah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مدینے میں موسم قدرے خوشگوار تھا، درجہ حرارت دیکھنے میں زیادہ تھا، محسوس کرنے میں کم۔ کچھ ہوا بھی چل رہی تھی۔ ہم نے ہوٹل میں سامان رکھا اور باہر نکل آئے، سامنے مسجد نبوی تھی، لیکن اس کے ارد گرد بھی ہوٹلز اور فوڈ چینز کا جمگھٹا بنا ہوا تھا۔ مکّے کی نِسبت مدینے میں ماحول نسبتاً ریلیکسڈ تھا، شاید اِس لیے کہ عمرہ کرنے کے بعد بندہ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے، یا مدینے کی فضا ہی کچھ ایسی ہے۔ حرم پاک کی طرح مسجد نبوی میں بھی مختلف دروازوں کے نمبر لکھے ہیں مگر رہنمائی کے نشانات یہاں بھی اُس طرح نہیں جیسے اِن جگہوں پر ہونے چاہئیں، پہلی مرتبہ آنے والے اِدھر اُدھر سے پوچھ کر ہی ریاض الجنہ، روضہ رسولﷺ اور جنت البقیع میں جاتے ہیں۔
ریاض الجنہ جانے کے لیے اجازت نامہ درکار ہوتا ہے، ایک مردِ عاقل نے یہ بات ہمیں پہلے ہی سمجھا دی تھی سو وہ اجازت نامہ ہم نے بذریعہ ’نُسُک‘ ایپ جدہ کے ہوائی اڈّے پر ہی ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا۔ ویسے پاکستان میں یار لوگوں نے اِن امور میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے لیکن پھر بھی بتانا فرض ہے کہ مسجد نبوی میں ریاض الجنہ وہ جگہ ہے جہاں رسول اللہﷺ خطبہ دیا کرتے تھے، اسے جنت کا ٹکڑا کہتے ہیں۔ اندر جانے کے لیے ایک طویل قطار تھی، لیکن اجازت نامے پر چونکہ وقت درج ہوتا ہے اِس لیے ایک وقت میں مخصوص لوگ ہی اندر داخل ہو سکتے ہیں، عورتوں کو یہاں جانے کی اجازت نہیں۔
مسلمان یہاں نوافل پڑھتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں۔ گزشتہ کالم کے ردعمل میں جنابِ اظہار الحق نے مجھے کہا کہ برخوردار، کالم میں ذاتی عبادات کا بیان نہیں لکھا کرتے سو میں اُن کی ’آڈٹ ابزرویشن‘ کو درست مانتے ہوئے یہ نہیں لکھوں گا کہ میں نے کتنی نمازیں یا نوافل پڑھے، ویسے بھی مجھے کچھ یاد نہیں، جتنی دیر میں وہاں رہا، ہوش نہیں تھا۔ اظہار صاحب کا ہی شعر ہے اور حسب حال ہے : ”کئی موسم مجھ پر گزر گئے احرام کے اِن دو کپڑوں میں، کبھی پتھر چوم نہیں سکتا، کبھی اِذنِ طواف نہیں ہوتا۔“
جنت البقیع بھی مسجد نبوی سے متصل ہے، اگر کوئی جنازہ ہو تو نماز عصر کے بعد یہاں لایا جاتا ہے، اور اسی کے ساتھ لوگوں کو جنت البقیع میں داخل ہونے کا موقع ملتا ہے۔ میں بھی اسی طرح ایک جنازے کے ساتھ چلا گیا، آگے ایک وسیع و عریض میدان تھا جس میں دور دور تک قبریں پھیلی ہوئی تھیں تاہم کسی قبر پر نہ کوئی کتبہ تھا اور نہ کوئی نشان، تمام قبریں کچی تھیں اور اُن پر ایک یا دو پتھر گڑے تھے، کسی نے بتایا کہ ایک پتھر والی قبر مرد کی اور دو پتھروں والی عورت کی ہے۔
سینکڑوں جید صحابہ کرام یہاں دفن ہیں مگر پتا نہیں چلتا کہ کون سی قبر کس کی ہے۔ جنت البقیع کے ارد گرد بلند و بالا اپارٹمنٹس ہیں جن کی کھڑکیاں سے یہ پورا میدان دکھائی دیتا ہے۔ روضہ رسولﷺ کی زیارت کرنے کے لیے باب السلام سے داخل ہوا جاتا ہے۔ مجھے اِس کا علم نہیں تھا حالانکہ یہ تمام معلومات انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں، لوگوں نے اِس پر تفصیلی ویڈیوز بنائی ہوئی ہیں مگر میں نے جان بوجھ کر یہ تحقیق نہیں کی تھی کیونکہ مجھے نعت کا وہ شعر یاد رہ رہ کر یاد آتا تھا کہ ”ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے اور گلیوں میں قصداؔ بھٹک جائیں گے۔
“ میں بھی بھٹکتا ہوا باب السلام پہنچ گیا۔ اسی اثنا میں مدینے میں موسم کی پہلی بارش شروع ہو گئی، خوشگوار ہوا نے رُت بدل دی، اور پھر جونہی باب السلام سے اندر داخل ہوا، دل کا موسم بھی بدل گیا۔ بھِیڑ اِس قدر زیادہ تھی کہ پہلے لگا کہ شاید روضہ رسولﷺ کی زیارت ہی نصیب نہ ہو، مگر بالآخر وہ لمحہ بھی آیا جب یہ گناہگار روضہ رسولﷺ کی جالی کے بالکل پاس پہنچا اور اپنا سلام حضورﷺ کی خدمت میں عرض کیا۔ میں نے زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ سعادت بھی میری قسمت میں لکھی ہوگی۔
مدینے کی زیارتیں کمال کی ہیں، موازنہ تو نہیں بنتا مگر مجھے مکّے سے زیادہ مدینے کی زیارتوں نے حیران کیا، شاید اِس کی وجہ ہمارا گائیڈ کم ڈرائیور بھی تھا جو زیارت کرواتے ہوئے پوری تاریخ بھی بتاتا تھا۔ ایک ہوٹل اُس نے دکھایا جو حضرت عثمان غنی کے نام پر تھا، انہی کی جائیداد تھی جو اب وقف ہے، اِس ہوٹل کا بجلی پانی کا بِل، بینک اکاؤنٹ، سب حضرت عثمان کے نام ہے۔ مدینے کی مرکزی شاہراہ پر آئیں تو سامنے احد کا پہاڑ نظر آتا ہے جو سات کلومیٹر پر پھیلا ہے، جنگ اُحد میں جب رسول اللہ ﷺ کے دانت مبارک شہید ہوئے تو حضرت علی انہیں ایک محفوظ مقام پر لے گئے اور پھر وہاں سے پہاڑ کی جانب ایک غار میں۔
وہ غار اب بھی موجود ہے، وہاں جانا منع ہے مگر لوگ جاتے ہیں اور تصاویر بناتے ہیں۔ ڈرائیور ہمیں راستے میں جا بجا تاریخی جگہیں دکھا رہا تھا مگر اُن جگہوں کی نہ تو کوئی نشاندہی کی گئی تھی اور نہ ہی انہیں تاریخی ورثے کے طور پر محفوظ کیا گیا تھا، مثلاً ایک جگہ اُس نے دکھائی جہاں آنحضرت ﷺ نے جنگ اُحد پہ جانے سے صحابہ کرام کو ٹریننگ دی تھی، یہ جگہ سڑک کے ساتھ تھی مگر وہاں ایسی کوئی نشانی نہیں تھی۔ ہم حضرت حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی قبر مبارک پر بھی گئے، یہ ایک کھلی سی جگہ تھی جسے چاروں طرف سے جنگلے لگا کر محفوظ کیا گیا تھا، اندر قبر کا نشان تو تھا مگر اندازے سے ہی پتا چلتا تھا۔
غزوہ احد کے بعد نبی کریم ﷺ بدھ کے دن حضرت حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی قبر پر جایا کرتے تھے اور راستے میں ایک جگہ آرام فرماتے تھے جسے مسجد المستراح کہا جاتا ہے۔ وہ پہاڑ بھی دیکھا جہاں رسول اللہ ﷺ حضرت عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے ساتھ دوڑ لگایا کرتے تھے اور وہ پہاڑ بھی جہاں جنگ احد کے موقع پر آپ ﷺ نے پچاس تیر اندازوں کی ڈیوٹی لگائی تھی اور جنہیں بعد میں حضرت خالد بن ولید رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے آ لیا تھا۔
مسجد الرایہ کی زیارت کی جس میں بیٹھ کر رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام اور حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے جنگ خندق کے بارے میں مشورہ کیا تھا۔ حضرت ابوذر غفاری رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی مسجد بھی مدینہ میں ہے، یہ وہی مسجد ہے جہاں رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھی تو حسن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اور حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ آپ ﷺ کے کاندھے پر سوار ہو گئے تھے۔ مسجد قبلتین وہ مسجد ہے جہاں نماز کے دوران اللہ کا حکم ہوا کہ قبلے کا رُخ تبدیل کر دیا جائے تو آپ ﷺ نے دوران نماز اپنا رُخ بیت المقدس سے کعبے کی جانب کر لیا۔
بئر غرس وہ کنواں ہے جس کا پانی نبی پاک ﷺ بہت شوق سے پیتے تھے اور حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو وصیت کی تھی کہ اسی کنویں کے پانی سے غسل دینا۔ لوگوں کی یہاں طویل قطار تھی، گائیڈ نے بتایا کہ یہاں ایک گلاس پانی پانچ ریال کا فروخت کیا جاتا ہے۔ خاکِ شفا باغ باہر سے دیکھا، اِس باغ کو اب لیز پر دے دیا گیا ہے اور اندر داخلے کی اجازت نہیں۔
مدینے کی شام ڈھل رہی تھی۔ مسجد قباء کے قریب مغرب کا وقت ہو گیا، یہ وہی جگہ تھی جہاں رسول اللہ ﷺ مکّے سے ہجرت کے بعد پہنچے تھے اور مدینے والوں نے آپ ﷺ کا استقبال کیا تھا۔ مدینے کے لوگ کہتے تھے کہ مکّے والوں کے پاس کعبہ ہے، ہمارے پاس کیا ہے، تو آپ ﷺ نے یہ مسجد تعمیر کی اور فرمایا کہ یہاں نماز پڑھنے کا ثواب عمرے کے برابر ہو گا۔ سامنے سورج ڈوب رہا تھا، مگر وہ سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا جو چودہ سو سال پہلے طلوع ہوا تھا۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمرہ مدینہ مدینہ منورہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجب ریڈیو ملتان بھوت بنگلہ نہیں تھا : یہ نصف صدی کا قصہ ہے : رضی الدین رضی کی یاد نگاری ( پہلا حصہ )
Next Article پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات : نصرت جاوید کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا

جون 6, 2025

پاکستانی حج، عمرہ اور زیارات پر سالانہ 3.5 ارب ڈالرخرچ کرتے ہیں: رپورٹ

جولائی 7, 2024

ملکہ الزبتھ کے لیے عمرہ ادا کرنے والا یمنی گرفتار

ستمبر 13, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.