Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, نومبر 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » چند لمحوں کی سویلین بالا دستی : پی ٹی وی پر قبضے کی کہانی پرویز رشید کی زبانی
اختصاریئے

چند لمحوں کی سویلین بالا دستی : پی ٹی وی پر قبضے کی کہانی پرویز رشید کی زبانی

ایڈیٹراکتوبر 17, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

12 اکتوبر 99ء کی شام، نئے آرمی سربراہ کی تقرری کی خبر پی ٹی وی سے نشر ہو چکی تھی۔ انگریزی خبریں شروع ہونے کا وقت قریب آ پہنچا تھا، مجھے اطلاع دی جاتی ہے کہ ایک باوردی فوجی افسر نیوز کنٹرول روم میں داخل ہو گئے ہیں اور آرمی چیف کی خبر کو نشر ہونے سے روکنے کا حکم جاری فرما رہے ہیں۔ چند ہی لمحوں میں، میں بھی پی ٹی وی سٹیشن اسلام آباد کی عمارت میں داخل ہو رہا تھا، پورچ میں ایک فوجی گاڑی اپنی چھت پر بندوق سجائے کچھ مسلح جوانوں سمیت موجود تھی، نیوز کنٹرول روم میں داخل ہوا تو تمام اہل کار بت بنے اپنی نشستوں پر یوں موجود تھے جیسے کلاس روم میں ہیڈ ماسٹر کی اچانک آمد پر پرائمری کے بچے ہوں، دو چار باوردی افسر کے گرد نظریں جھکائے با ادب حکم بجا لانے کی عملی تصویر بنے ہوئے تھے۔
میں نے افسر سے اپنا تعارف بحیثیت چیئرمین پی ٹی وی کے کراتے ہوئے ان کی ایک غیر متعلقہ کام میں مداخلت بے جا کا سبب دریافت کیا۔ انہوں نے نیم گھبرائے انداز میں اپنا تعارف میجر نثار کے طور پہ کراتے ہوئے بتایا کہ خبر رکوانے کا حکم انہیں ”اوپر“ سے دیا گیا ہے، میں نے انہیں کہا کہ اس ادارے میں ”اوپر“ میں ہی ہوں اور میں ان کی کسی مدد کا خواہاں نہیں ہوں۔ لہذا وہ مہربانی سے تشریف لے جا سکتے ہیں، میجر صاحب نے ”اوپر“ والی بات کو دہرایا تو میں نے دوبارہ انہیں یاد دلایا کہ یہاں ”اوپر“ میں ہوں، میرے اوپر وزیر اطلاعات سید مشاہد حسین اور ان کے اوپر وزیراعظم نواز شریف ہیں، افسر نے بوکھلائے ہوئے اپنی بات کو تیسری دفعہ دہرایا تو میں نے انہیں مسکراتے ہوئے پوچھ لیا کہ ہم سب سے اوپر تو اللہ تعالی ہیں، کیا آپ کو حکم وہاں سے آنا شروع ہو گے ہیں؟
ابھی افسر صاحب میرے سوال سے ہی نہ سنبھل پائے تھے کہ وزیراعظم نواز شریف کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر جاوید اقبال نیوز کنٹرول روم میں اپنے پورے فوجی جاہ و جلال کے ساتھ داخل ہوئے اور کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے میجر نثار اور ان کے ساتھیوں کو کسی دوسرے کمرے میں لے جانے کے فاتح ٹھہرے۔ سویلین بالا دستی کی اس بحالی کو غنیمت جانتے ہوئے میں نیوز سٹوڈیو کی طرف لپکا، انگلش کا خبر نامہ اپنے اختتام کے قریب تھا کہ مجھے دیکھتے ہی نیوز ریڈر شائستہ زید نے خوشی سے تمتماتے ہوئے اعلان کیا ”سر میں نے خبر پڑھ دی ہے“ کچھ ہی دیر گزری تھی کہ پی ٹی وی کی سکرین سے تصویر اور آواز دونوں ہی غائب ہو گے۔
مجھے بتایا گیا کہ نشریات گاہ پر قبضہ کر لیا گیا ہے، میں اپنی نشست گاہ کی کھڑکی سے جوانوں کو گیٹ پھلانگتے اور اندر داخل ہوتے بھی دیکھ رہا تھا، چند لمحوں کی سویلین بالادستی نگوں ہو رہی تھی۔ راہداریوں میں بندوق بردار جوانوں کی چہل قدمی جاری تھی، اسی اثنا میں ایک افسر اس دفتر میں داخل ہوا اس نے یہ تصدیق کی کہ میں ہی پرویز رشید ہوں، باہر کی دنیا سے میرا واحد رابطہ کھڑکی کو بند کرنے اور راہداری میں کھلنے والے دروازے کو کھلا رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے مجھ سے مخاطب ہو کر مجھے وہیں بیٹھے رہنے کی ”میزبانہ“ پیشکش فرما دی۔
دو بندوق بردار جوان دروازے پر تعینات کر دیے گے، دونوں نے بندوقیں میری چھاتی کی جانب تان رکھی تھیں۔ دروازے کے کھلا ہونے کے سبب مجھے سویلین اور فوجیوں کو ایک ہی پیج پر دیکھنے کی سہولت بھی میسر تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فاتح کے نمائندوں اور مفتوح کے درمیان اعتماد کی بحالی کے ابتدائی مراحل کا آغاز یوں ہوا کہ سگریٹ کی ترسیل پہ لگی پابندی کو نرم کر دیا گیا اور راہداری میں صحافیانہ سرگرمیوں میں مصروف محمد مالک اور ابصار عالم نے یہ اضافی ذمہ داری نبھانی شروع کر دی۔
رات آدھی سے زیادہ گزر چکی تھی، جب ایک افسر نے مجھے اپنے ساتھ چلنے کو کہا، جیپ وہ خود ڈرائیو کر رہے تھے۔ میں ساتھ والی نشست پہ بٹھایا گیا تھا اور اپنے فوری مستقبل کو جانچنے کی فکر میں گم تھا۔ گولی، تشدد یا حراست، چند ہی لمحوں میں اس معمہ کو حل ہو جانا تھا، گاڑی پارلیمنٹ لاجز کے پورچ میں رک چکی تھی، مجھے میرے ہی فلیٹ میں بند کر دیا گیا، ٹیلیفون منقطع کر دیا گیا دروازے پر درجن کے لگ بھگ جوانوں کو تعینات کر دیا گیا۔ اگلے دو ہفتے میں باہر کی دنیا سے بے خبر اور میرے گھر والے میرے سے بے خبر میری کہیں بھی موجودگی کی تلاش میں سرگرداں رہے
( بشکریہ : ہم سب )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ٹی وی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article16 اکتوبر 1951 سے 16 اکتوبر 2020 تک : تیشہ ء نظر/ وجاہت مسعود
Next Article یاسر پیرزادہ ، ذرا ہٹ کے : ڈاکٹر سلیم اختر کا مضمون
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آسکرز، پی ٹی وی ایوارڈز اور شجاعت ہاشمی : یاسر پیرزادہ کا کالم

مارچ 18, 2026

توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم

جنوری 16, 2026

پی ٹی وی ہراسانی کیس : سابق جنرل مینیجر ملتان شفقت عباس کو تنزلی کی سزا ۔۔ ایک سال تک ترقی کے لیے نا اہل

اگست 25, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند نومبر 26, 2026
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی نومبر 26, 2026
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.