لاہور:پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 12 بچے جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے ایک ہزار77 نئےکیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیماری سے 12 بچے بھی جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ پنجاب میں 24 دن میں 11 ہزار 597 بچے نمونیا میں مبتلا ہوچکے ہیں، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے 251 بچے متاثر ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 24 دن میں نمونیا سے 220 اموات ہوچکی ہیں۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر مختار نے بتایا کہ پنجاب میں ان دنوں نمونیا پھیلا ہوا ہے، بچے کو پیدائش سے لےکر ڈیڑھ ماہ تک نمونیا ویکسین ایک خاص نمونیا سے بچاتی ہے۔
ڈاکٹر مختار نے مزید بتایا کہ ان دنوں پھیلے ہوئے وائرل میں نمونیا ویکسین مؤثر نہیں، حفاظتی ٹیکہ جات کے تحت لگنے والی نمونیا ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، بچوں اور بڑوں کے لیے نمونیا کی ایک ہی ویکسین ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹ میں نمونیا ویکسین دستیاب نہیں، حکومتی اجازت کے بغیرکوئی فارمیسی نمونیا ویکسین بیرون ملک سے نہیں منگوا سکتی، حکومت بیرون ملک سے صرف بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے تحت لگنے والی ویکسین منگواتی ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

