اسلام آباد : عام انتخابات 2024 اپنے اختتام کو پہنچ چکے ہیں، جس کے بعد غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک موصولہ نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 75 نشستیں حاصل کرلی ہیں، جبکہ سیاسی جماعتوں میں ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔
آج نیوز کو ابھی تک موصول غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدواروں بشمول پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ میں کانٹے کی ٹکر ہے۔
اب تک موصول غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں فی الحال آزاد امیدوار لیڈ کر رہے ہیں، جبکہ ن لیگ دوسرے نمبر پر ہے۔اندرون سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور پیپلز پارٹی میں ٹکر کا مقابلہ ہے، لیکن پیپلز پارٹی فی الحال لیڈ پر رہے۔کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان لیڈ کر رہی ہے، جبکہ جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہے، کراچی کی تما نشستیں جیتنے کا دعویٰ کرنے والی پیپلز پارٹی آزاد امیدواروں سے بھی پیچھے ہے۔
خیبرپختونخوا میں آزاد امیدوار فی الحال سرفہرست ہیں، جبکہ جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام آگے پیچھے ہیں۔بلوچستان سے ابھی بھی نتائج کا انتظار ہے۔
اسلام آباد کے ایک حلقے سے موصول غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار آگے ہیں۔واضح رہے کہ اوپر بیان کیے گئے نتائج غیرحتمی اور غیر سرکاری اور نامکمل ہیں، ملک میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندش کے باعث نتائج آنے کا سلسلہ سست روی کا شکار ہے، اسی لیے پاسہ کبھی بھی پلٹ سکتا ہے۔
( بشکریہ:آج نیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

