Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ
  • جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
  • ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی
  • شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم
  • "ممتاز نامہ” — ایک زندگی، کئی جہان : محمد عمران کا اختصاریہ
  • کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملہ: ایک اہلکار ہلاک، چار افراد زخمی
  • ایمرجنسی کا نفاذ: قومی ضرورت یا جمہوریت کے لیے نیا امتحان؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • خیبر پختون خوا میں وفاق کی حکمرانی : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » امریکی صدر نے غزہ میں رمضان سےقبل سیز فائر کو مشکل قرار دیدیا
اہم خبریں

امریکی صدر نے غزہ میں رمضان سےقبل سیز فائر کو مشکل قرار دیدیا

ایڈیٹرمارچ 9, 20243 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
palestine woman crying
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امریکی صدر جوبائیڈن نے رمضان سے قبل غزہ میں سیز فائر کو مشکل قرار دے دیا۔
غزہ میں رمضان سے قبل جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن قاہرہ میں اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں اب تک کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آسکی ہے۔
امریکی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر بل برنس جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے لیے مصر کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں جب کہ گزشتہ روز امریکی صدر بائیڈن نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں غزہ کے ساحل پرامداد کیلئے عارضی بندرگاہ کے قیام کا اعلان کیا۔
تاہم اب امریکی صدر نے غزہ میں رمضان سے قبل سیز فائر کو مشکل قرار دیا ہے جب کہ جوبائیڈن نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں تشدد پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہےکہ غزہ میں سیز فائر اسی صورت جلد متوقع ہے کہ حماس اسرائیل کی تجویز قبول کرے جس میں 45 دن کی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی تجاویز شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس کو آج ہی اس پر دستخط کرنے چاہئیں تاکہ ہم 45 روزہ جنگ بندی کرسکیں اور اس میں مزید توسیع بھی ہوسکتی ہے جب کہ اس موقع کو مسلسل جنگ بندی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ دوبارہ لڑائی کے بغیر سیز فائر جاری رہے۔
برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس خوفناک لڑائی کو ہر صورت روکنا چاہتے ہیں اور اپنی طرف سے اس کی ہر بہتر کوشش کررہے ہیں لیکن یہ حماس پر ہے کہ وہ اس حوالے سے فیصلہ کرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے جہاں اموات میں اضافہ ہورہا ہے وہیں امداد نہ پہنچنے سے شدید غذائی قلت ہے جس کے باعث بھوک سے مزید بچوں کی اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق غزہ کے الشفا اسپتال میں مضر صحت خوراک اور ہیضہ کے امراض سے مزید تین بچے انتقال کرگئے جس کے بعد غذائی قلت سے انتقال کرنے جانے والے بچوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کی صبح رفح میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جہاں فضائی حملے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ جمعہ کے روز اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ اسرائیل کے فضائی حملوں سے عمارتیں تباہ ہوگئیں جن کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصدر پاکستان کے انتخاب کیلئے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ جاری
Next Article مسلح افواج وطن کی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں: آرمی چیف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی

اکتوبر 14, 2026

زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ

اکتوبر 14, 2026

جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی اکتوبر 14, 2026
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ اکتوبر 14, 2026
  • جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 14, 2026
  • خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی اکتوبر 13, 2026
  • ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی اکتوبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.