لاہور: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا پوسٹ مارٹم اس ہفتے کیا جائے گا۔
اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں اس ہفتے اہم مشاورت کا آغاز ہو گا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ورلڈ کپ کے دوران بھی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کر چکے ہیں مگر ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقاتوں اور مشاورت میں اب تیزی آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سے فیڈ بیک لیا جائے گا اور عمر گل، اظہر علی، سعید اجمل، مشتاق احمد، عاقب جاوید، محسن حسن خان سے مشاورت ہوگی جبکہ سابق کپتان محمد حفیظ سے ایک بار پھر بورڈ رابطہ کرنے کا خواہشمند ہے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سابق کپتان معین خان سے بھی مشاورت کی جائے گی اور شاہد آفریدی سے چیئرمین ذکا اشرف دوسری مرتبہ ملیں گے۔
اس ہونے والی ملاقات کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے اور کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں پر قانونی مشاورت ہو گی جبکہ ریڈ بال اور وائٹ کے لیے الگ الگ کپتان بھی مشاورتی ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے قبل کوچنگ کے لیے سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر کا نام بھی سامنے آ رہا ہے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے کچھ اعلیٰ عہدیدار آسٹریلیا کا دورہ سر پر ہونے کی وجہ سے تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دینے لگے ہیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

