راول پنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سعید کو کمانڈر 5 کور سے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار اب ڈی جی آئی ایس پی آر کے بجائے اب 5 کور کی کمانڈ سنبھالیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو آرمی اسٹریٹجک فورس سینٹرل کا کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ثاقب کو کمانڈر لاجسٹک سپورٹ سے ہتا کر کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا وائس چیف آف جنرل اسٹاف (وی سی جی ایس اے) کے بجائے اب کی جانب سے کمانڈر لاجسٹک سپورٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل شہباز کو جی او 10 ڈویژن کا اے جی ایف سی جبکہ میجر جنرل احمد شریف کو ڈی جی ڈیسٹو سے ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے نئے آرمی چیف بننے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور ہوچکی ہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ 30 اپریل 2023 کو ہونے والی تھی۔
( بشکریہ : آج نیوز )
پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تبادلے :میجر جنرل احمد شریف چوہدری ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر تعینات
ایڈیٹر7 Views
