Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نصرت جاویدکا تجزیہ۔۔گوجرانوالہ میں جلسہ پر نظریں
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ۔۔گوجرانوالہ میں جلسہ پر نظریں

ایڈیٹراکتوبر 16, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اقبالؔ کے ایک مصرعہ میں تحریف کی جسارت کرتے ہوئے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ’’صحافت نام تھا جس کا ‘‘ وطن عزیز میں باقی رہ گئی ہوتی تو بدھ کے روز ہمارے میڈیا کے لئے اہم ترین موضوع وہ رپورٹ ہونا چاہیے تھی جو IMFنے بعداز کورونا معیشت کے بارے میں تیار کی ہے۔پاکستان کے حوالے سے عالمی معیشت کے نگہبان ادارے نے اس رپورٹ میں پریشان کرنے والی Projectionsکی ہیں۔
کلیدی پیغام یہ ہے کہ جولائی2018کے انتخاب سے قبل ہماری سالانہ شرح نمو نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے دور میں 5سے چھ فی صد کے درمیان رہی۔ ہمیں اس مقام تک واپس لوٹنے کے لئے اب 2025تک انتظار کرنا پڑے گا۔ دریں اثناء اس مقام تک پہنچتے ہوئے ہمارے ہاں بے روزگاری اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں ناقابلِ برداشت اضافے کی پیش گوئی بھی ہے۔آئندہ پانچ برس گزرجانے کے بعد گویا ہانپتے کانپتے ہم ’’ترقی‘‘ کی اُسی شرح پر ہی واپس لوٹیں گے جو شاہد خاقان عباسی کی وزارتِ عظمیٰ کے ا ٓخری ایام میں نظر آرہی تھی۔ ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ سے نجات حاصل کرنے کے بعد ’’مدینہ کی ریاست‘‘ چلانے والے پارساؤں کی قیادت میں ایک طویل سفر کے بعد’’آنے والی تھاں‘‘ پر لوٹنے کے امکانات چند بنیادی سوالات اٹھانے کا باعث ہونا چاہیے تھے۔یہ سوال اٹھانے کی مگر کسی نے زحمت ہی گوارہ نہیں کی۔
میڈیا کی تمام تر توجہ اس امر پر مبذول رہی کہ PDMکو 16اکتوبر کے روز گوجرانوالہ میں جلسے کی ’’اجازت‘‘ دی جائے گی یا نہیں۔اس سوال کے تناظر میں ٹی وی سکرینوں پر مچی ہلچل مزید حیران اس لئے بھی کرتی ہے کہ عمران خان صاحب تو گزشتہ کئی دنوں سے اصرار کئے جارہے ہیں کہ وہ مذکورہ جلسے کی بابت ہرگز پریشان نہیں۔انہیں تو بلکہ بخوبی اندازہ تھا کہ NROنہ ملنے کے باعث بالآخر ’’چور اور لٹیرے‘‘ اکٹھے ہوجائیں گے۔ان کی حکومت گرانے کی کوشش کریں گے۔
اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کمال فیاضی سے اپوزیشن کو یہ یقین بھی دلاتے رہے ہیں کہ اگر انہیں دھرنے یا جلسے وغیرہ کرنے کی ضرورت محسوس ہوتو حکومت ان کی آسانی کے لئے ’’کنٹینر‘‘ فراہم کرنے کو تیار ہوگی۔اطلاعات مگر اب پنجاب سے یہ آرہی ہیں کہ کنٹینر جاتی امراء کے باہر لگادئیے گئے ہیں۔کوشش ہورہی ہے کہ ان کی بدولت محترمہ مریم نواز صاحبہ کو ایک بڑے جلوس کے ساتھ لاہور سے گوجرانوالہ جانے سے روکا جائے۔ PDMکو یہ کالم لکھنے تک گوجرانوالہ سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت بھی نہیں ملی تھی۔ رانا ثناء اللہ اب تواتر سے متنبہ کررہے ہیں کہ اگر سٹیڈیم میسر نہ ہوا تو جی ٹی روڈ کو جلسہ گاہ میں تبدیل کردیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر ایسے ویڈیو کلپس کی بھرمار ہے جو پولیس افسروں کو گوجرانوالہ اور نواحی قصبات میں ضرورت سے زیادہ متحرک دکھارہی ہیں۔قمر زمان کائرہ،اویس لغاری اور عطاء اللہ تارڈ جیسے رہ نما گوجرانوالہ کے جلسے کے لئے ’’اکابرین‘‘ کے ڈیروں میں جمع ہوئے کارکنوں کو ’’گرمانے‘‘ کے لئے ملنا چاہیں تو انہیں ’’کورونا‘‘ کے بہانے روکا جارہاہے۔ قیام پاکستان سے کئی دہائیاں قبل ’’پنجاب پلس‘‘ سیاسی کارکنوں سے ایسے ہی رویے اختیارکرتی تھی۔خان صاحب نے مگر وعدہ کیا تھا کہ وہ ’’تبدیلی‘‘ لائیں گے۔پولیس کو ’’غیر سیاسی‘‘ بنائیں گے۔’’پنجاب پلس‘‘برطانوی استعمار اور ’’آزاد‘‘ پاکستان میں جلسے جلوس روکنے میں لیکن کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔ مارشل لاء ہی ملک کو ’’غیر سیاسی‘‘ بناتا رہا۔یہ ’’نسخہ‘‘ بھی لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد کارآمد نہیں رہتا۔
2007کے دوران وفاقی اور پنجاب میں جو حکومتیں قائم تھیں فوجی وردی پہنے ہوئے صدر مشرف اس کے محافظ وسرپرست ہوا کرتے تھے۔اس برس بھی لیکن عدلیہ بحالی کی تحریک پھوٹ پڑی تھی۔جنرل مشرف کو اس سے زچ ہوکر بالآخر ’’ایمرجنسی پلس‘‘ لگانا پڑی۔ 2008کے انتخابات کو لیکن وہ مؤخر نہ کرپائے ۔اس کے بعد جو ہوا حالیہ تاریخ ہے۔اسے دہرانے سے کیا حاصل؟
طالب علمی کے زمانے سے احتجاجی تحاریک میں حصہ لیتا رہا ہوں۔ اسی باعث جن اخبارات کے لئے کام کیا وہ جلسے جلوسوں اور ممکنہ تحاریک کی Coverageکے لئے میری ڈیوٹی لگادیتے تھے۔تین سے زائد دہائیوں پر مشتمل مشاہدے و تجربے کی بنیاد پر نہایت اعتماد سے یہ اصرار کرتا رہا ہوں کہ گوجرانوالہ میں ’’لاکھوں انسانوں پر مشتمل‘‘ اجتماع بھی منعقد ہوگیا تو عمران حکومت کو فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔16اکتوبر کے دو دن بعد اپوزیشن جماعتوں کا ایک اور جلسہ کراچی میں ہونا ہے۔پنجاب میں فی الحال PDMکا ’’شو‘‘ فقط ایک ہی دن کا ہے۔’’پنجاب پلس‘‘ نے لیکن شہزاد اکبر صاحب کی رہ نمائی میں اس کے لئے پانچ دنوں تک پھیلی Hypeمہیا کردی۔اپوزیشن جماعتیں لاکھوں روپے کے خرچے کے باوجود ایسی Hypeبرپا نہیں کرسکتی تھیں۔
لطیفہ یہ بھی ہے کہ ہیجان کے اس موسم میں اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلے آبادی کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے سیاسی کماندار-جناب عثمان بزدار صاحب- کہیں نظر نہیں آرہے۔عدلیہ بحالی کی تحریک نے تمام تر رونق پنجاب کے شہروںہی میں لگائی تھی۔ چودھری پرویز الٰہی مگر ان دنوں بھی سینہ پھلا کر مشرف کو وردی میں ’’دس بار‘‘ صدر منتخب کرنے والی تقریر فرماتے رہے۔ پورے صوبے میں کسی ایک مقام پر بھی آنسو گیس کے گولے پھینکنے کی ضرورت محسوس نہ ہوئی۔ افتخار چودھری کے ’’خیر مقدمی‘‘ والے جلوس سیلاب کی صورت آئے اور گزرگئے۔عدلیہ بحالی کی تحریک کو اصل طاقت جنرل مشرف نے ’’ایمرجنسی پلس‘‘ مسلط کرتے ہوئے فراہم کی تھی۔
1986کے دس اپریل سے تین مئی کے دوران محترمہ بے نظیر بھٹو نے وطن لوٹ کرپنجاب بھر میں ہلچل مچادی تھی۔ نواز شریف ان دنوں پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے۔وہ محترمہ کے جلسوں سے ہرگز پریشان نہیں ہوئے۔ان کی لاتعلقی نے بلکہ کچھ عرصے کے لئے جنرل ضیاء کوبھی اس الزام پر غور کرنے کو مجبور کردیا کہ ان کے ’’چہیتے‘‘ اور جواں سال وزیر اعلیٰ نے محترمہ کے ساتھ کوئی سازشی ’’مک مکا‘‘ کرلیا ہے۔ مرحوم جہانگیر بدر سے حسد میں مبتلا پیپلز پارٹی کے چند پنجابی رہ نمائوں نے یہ افواہ بھی پھیلائی کہ وہ نواز شریف سے رابطے میں ہیں۔کہانی یہ بھی چلی کہ محترمہ کے جلسوں کو ’’کامیاب‘‘ بنانے کے لئے شریف خاندان نے بھاری بھر کم ’’چندہ‘‘ بھی فراہم کیا ہے۔عمران خان صاحب کے ’’وسیم اکرم پلس‘‘ اس تناظر میں خوش نصیب ہیں۔ان کا رویہ واقعتا ایک حکایت میں بیان کردہ ا س ’’بادشاہ‘‘ جیسا ہے جو ’’کھیر پکاؤتے کھیر کھاؤ‘‘کا ورد کرتے ہوئے اقتدار میں اپنا ڈنگ ٹپاتا رہا۔
گوجرانوالہ وسطی پنجاب کے عین قلب میں واقعہ ہے ’’ووٹ بینک‘‘ کے حوالے سے یہ نوازشریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ کا گڑھ ہے۔ سیالکوٹ، شیخوپورہ،نارووال،وزیر آباد اور شکرگڑھ جیسے اضلاع اور ان کے مضافاتی علاقوں سے یہاں تک پہنچنے کے لئے دو سے زیادہ گھنٹے درکار نہیں۔لاہور کے ساتھ بھی ایسا ہی عالم ہے۔اس شہر میں اگر ’’لاکھوں کا مجمع‘‘ اکٹھا ہوجائے تو ہرگز کوئی ’’انقلابی‘‘ پیغام نہیں دے گا۔موسلادھار بارش کی طرح برس کرگزرجائے گا۔’’پنجاب پلس‘‘ کو اسے روکنے کے لئے ’’آنیاں جانیاں‘‘ میں لہٰذا اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔افسر شاہی مگر ’’پھرتیاں‘‘ نہ دکھائے تو خود کو حکمرانوں کے روبرو ’’مستعد‘‘ کیسے ثابت کرے؟ یہ ’’مستعدی‘‘ اگرچہ لاہور سیالکوٹ ہائی وے پر ایک خاتون کی وحشیانہ بے حرمتی کے مرتکب درندے کو بازیاب کرنے میں ڈیڑھ مہینہ لگادیتی ہے۔یہ ’’بازیابی‘‘ بھی بنیادی طورپر ان جدید ترین آلات ِجاسوسی کی وجہ سے ممکن ہوئی جو War on Terrorکے دنوں میں ہماری سرکار کو امریکہ جیسے ممالک سے تحفے میں ملے تھے۔ کرونا کے دنوں میں TTQکے نام پر اس ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال ہوا۔موبائل فون میں موجود ’’مخبری‘‘ کے کرشمے۔اس کے باوجود ’’فرض شناس‘‘ افسروں نے فراخ دل ’’وسیم اکرم پلس‘‘ سے 50لاکھ روپے انعام کی صورت حاصل کرلئے۔
’’پنجاب پلس‘‘ کی گوجرانوالہ کا جلسہ ’’ناکام‘‘ بنانے کے لئے برتی پھرتیوں کا بغور جائزہ لیں تو بآسانی دریافت ہوجائے گا کہ ان کا تمام تر فوکس ان چودھریوں کے ڈیروں پر ہے جہاں قمر زمان کائرہ ،اویس لغاری اور رانا ثناء اللہ جیسے ’’سیاسی‘‘ اپنے کارکنوں سے ملنا چاہ رہے ہیں۔جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور سے گوجرانوالہ تک سفر کرتے ہوئے دائیں بائیں دیکھیں تو آپ کو ’’مدرسوں‘‘ کے طویل رقبے بھی نظر آتے ہیں۔ ان میں سے بے تحاشہ مدرسوں کا تعلق ان مسالک سے بھی ہے جو رہ نمائی کے لئے مولانا فضل الرحمن اور ساجد میر صاحب سے رجوع کرتے ہیں۔
’’پنجاب پلس‘‘ کے کسی ’’فرض شناس‘‘ افسر کو میں نے ایسے مدرسوں کی ’’تلاشی‘‘لیتے مگر نہیں دیکھا۔اسلام آباد میں اپنے گھر تک محدود ہوا اعتماد سے بیان کرسکتا ہوں کہ ایسے کئی مدارس میں سینکڑوں کارکن 16اکتوبر کے اجتماع میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کئی روز قبل پہنچ چکے ہوں گے۔مولانا فضل الرحمن کو گوجرانوالہ جانے سے روکا گیا تو جی ٹی روڈ پر ’’اصل جلوہ‘‘ یہ کارکن ہی دکھائیں گے۔ بہتر یہی ہے کہ مریم نواز صاحبہ اور بلاول بھٹو زرداری کو 16اکتوبر کے روز جلوسوں سمیت گوجرانوالہ جانے دیں۔ایک ہی دن کی توبات ہے۔آئے گا اور گزرجائے گا۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچینی سکینڈل کا انجام۔۔رؤف کلاسرا
Next Article لیاقت علی خان: پاکستان کے پہلے وزیراعظم کا قتل سات دہائیوں بعد بھی ایک معمہ ۔۔ عقیل عباس جعفری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.