Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ۔۔ پی ڈی ایم : کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں ۔۔ فواد چوہدری
اہم خبریں

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ۔۔ پی ڈی ایم : کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں ۔۔ فواد چوہدری

ایڈیٹرفروری 11, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
gujranwala oposition
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان کی حزب مخالف کی متعدد جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعے کی شب لاہور میں شہباز شریف کے گھر پر جمعیت علما اسلام کے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس ہوا، جس میں مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے آن لائن شرکت کی۔
پی ڈی ایم کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکیں‘۔
انھوں نے کہا کہ ’پی ڈی ایم جرات کرے اور کل تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں، آپ کو ممبران اسمبلی اور آپ کے اپنے رکن اسمبلی بھی حیران کریں گے۔‘دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے جمہوریت کی فتح قرار دیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول نے لکھا: ’یہ جمہوریت کی فتح ہے کہ اب زیادہ تر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اور اب وہ پارلیمان کا اعتماد بھی کھو دیں گے۔‘
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوا ہے اور اس کے لیے حکومت کی حلیف جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کسی سے بھی انفرادی نہیں بلکہ پارٹی کی سطح پر بات کریں گے۔
انھوں نے کہا ہے کہ ’اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے رہے ہیں، جو حلیف جماعتوں سے رابطہ کرے گی اور ان کو قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔‘
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے علاوہ وفاق سے لے کر صوبوں تک جہاں ہو سکا، عدم اعتماد لائیں گے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے بھی ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی واضح کیا کہ تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے باوجود 23 مارچ کو لانگ مارچ کا فیصلہ بھی برقرار ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تحریک عدم اعتماد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاڑکانہ : نمرتا اور نوشین کے جسموں سے پائے جانے والے ڈی این اے میں ’مماثلت‘
Next Article نجم سیٹھی کا تجزیہ : پچاس دن میں کیا ہو گا ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 4 قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

جون 30, 2025

عرفان صدیقی کا کالم : پی ٹی آئی اور ’معمولِ نو ‘ (NEW NORMAL)

مئی 27, 2025

پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد : گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر دی

دسمبر 19, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.