نیو یارک : امریکہ کے شہر نیویارک میں منگل کی صبح ایک زیر زمین ریلوے سٹیشن پر فائرنگ کے واقعہ میں تیرا افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہیں جن میں پانچ افراد کو گولی لگنے سے زخم آئے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے سن سیٹ پارک کے علاقے میں 36 سٹریٹ سٹیشن میں فائرنگ کا یہ واقع پیش آیا ہے۔
جائے واردات سے موصول ہونے والی تصاویر میں خون میں لت پت مسافروں کو فرش پر پڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس زیرِ زمین ریلوے سٹیشن سے کچھ ایسے دھماکہ خیز آلات بھی ملے ہیں جو پھٹ نہیں سکے۔اس حملے میں ملوث نامعلوم مسلح شخص مفرور ہے اور اسے تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
اس نامعلوم شخص کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ مالٹائی رنگ کی جیکٹ پہنے ہوئے تھا اور غالبہ گیس سے بچنے کا ماسک بھی منہ پر چڑھائے ہوئے تھا۔نیویارک کے میئر کے ترجمان ایرک اڈم نے نیو یارک کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں تاکہ امدادی کام کرنے والوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔کم از کم چار ٹرین سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
نیو یارک فائر ڈپارٹمنٹ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انھیں ابتدائی طور پر سٹیشن میں دھواں اٹھنے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔لیکن جب اہلکار وہاں پہنچے تو انھیں وہاں گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہونے والے افراد ملے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

