Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اداروں کی کرکٹ میں واپسی مسترد : سابق کپتانوں کی عمران خان سے ملاقات ناکام
اہم خبریں

اداروں کی کرکٹ میں واپسی مسترد : سابق کپتانوں کی عمران خان سے ملاقات ناکام

ایڈیٹرستمبر 16, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
cricket bat
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان میں اداروں (ڈپارٹمنٹل) کی کرکٹ کو مسترد کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشنوں کی سطح پر ہونے والی کرکٹ جاری رہے گی۔وزیراعظم عمران خان کا اپنے اس مؤقف پر مضبوطی سے قائم رہنا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور کرکٹر محمد حفیظ کے لیے مایوس کن تھا۔ ان تینوں نے بدھ کو اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں ان کی توجہ اداروں سے کرکٹ ٹیمیں ختم کیے جانے اور اس کے نتیجے میں کرکٹرز کے بیروزگار ہونے پر دلائی تھی۔اس ملاقات کی خواہش ان تینوں کرکٹرز نے ظاہر کی تھی جس کے بعد انھیں وزیراعظم سے ملاقات کا وقت دیا گیا تھا۔
محمد حفیظ نے گزشتہ ہفتے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کیے جانے کے منفی اثرات پر کھل کر اظہار خیال کیا تھا لیکن یہ تینوں کھلاڑی وزیراعظم کو ڈپارٹمنٹل کرکٹ دوبارہ شروع کرنے پر قائل کرنے میں ناکام رہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ان کرکٹرز سے ملاقات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ٹیلی ویژن کے درمیان نشریاتی حقوق کے معاہدے کی تقریب کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مصباح الحق، اظہر علی اور محمد حفیظ کو بڑی مشکل سے سمجھایا ہے کہ جب بھی آپ ریفارمز کرتے ہیں تو مشکل ضرور آتی ہے۔
انھوں نے کہا ’موجودہ کرکٹ سسٹم سے ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور مقابلے کی فضا پیدا ہوگی۔ سخت مقابلے سے اچھے کھلاڑی سامنے آتے ہیں۔‘
عمران خان نے اس ضمن میں آسٹریلوی کرکٹ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی کرکٹ مضبوط ڈھانچے پر قائم ہے اور میرٹ پر کھلاڑی سامنے آتے ہیں اور ان کی صلاحیتیں نکھرتی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سسٹم نہ ہونے کے باوجود ٹیلنٹ سامنے آتا رہا ہے لہذا ہمیں اس ڈھانچے کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کرکٹ کا موجودہ ڈھانچہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کا کردار ختم کرتے ہوئے اسے صوبائی ایسوسی ایشنوں کی سطح پر استوار کیا ہے اور گزشتہ سال سے اس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ اب چھ ایسوسی ایشنوں کی ٹیموں کی شکل میں کھیلی جارہی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی تک اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ کے لیے کوئی بھی قابل ذکر سپانسر نہیں مل سکا ہے اور اس کے تمام اخراجات اسے خود برداشت کرنے پڑ رہے ہیں جن میں کرکٹرز کو دیے جانے والے معاوضے اور کوچنگ سٹاف کی تنخواہیں بھی شامل ہیں۔
مصباح، اظہر اور حفیظ کا مؤقف
وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے مصباح الحق، اظہرعلی اور محمد حفیظ کا مؤقف یہ رہا ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کیے جانے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد مالی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ ان کھلاڑیوں کی اکثریت کنٹریکٹ پر رہی ہے اور اب اداروں کی کرکٹ ٹیمیں ختم کیے جانے کے بعد ان کھلاڑیوں کو فارغ کر دیا گیا ہے اور جو کرکٹرز ان اداروں میں مستقل ملازمت کر رہے ہیں انھیں اداروں کے مختلف شعبوں میں ٹرانسفر کر کے ڈیوٹی دینے کے لیے کہا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
یاد رہے کہ خود مصباح الحق، اظہر علی اور محمد حفیظ سوئی ناردن گیس کی طرف سے کھیلتے ہیں۔مصباح الحق، اظہر علی اور محمد حفیظ نے وزیر اعظم کو ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کیے جانے کی وجہ سے پیدا شدہ مشکلات سے آگاہ کیا۔ ان کھلاڑیوں کا یہ کہنا ہے کہ ڈپارٹمنٹل
کرکٹ ختم کر کے اسے چھ فرسٹ کلاس ٹیموں تک محدود کرنے سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کرکٹ کھیلنے سے بھی محروم ہوگئی ہے۔ اگر کرکٹ کو ایسوسی ایشنوں کی طرز پر استوار کرنا تھا تو ان کرکٹرز کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے تھا اور اس ضمن میں کوئی متبادل پلان سامنے آنا چاہیے تھا۔
ملاقات میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس سیزن میں ایک ایسا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ شروع کرے جو شہروں کی بنیاد پر ہو تاکہ جو کرکٹرز صوبائی ایسوسی ایشنوں کی ٹیموں میں شامل ہونے سے رہ گئے ہیں وہ اس میں حصہ لے سکیں۔
پی سی بی کا پی ٹی وی سے معاہدہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ تین سالہ معاہدہ کیا ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ اسے اس سے دو سو ملین ڈالرز کی آمدنی ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالہ معاہدے میں اسے ساٹھ ملین ڈالرز کی آمدنی ہوئی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیبل ڈسٹری بیوشن کے لیے آئی میڈیا کمیونیکیشن سروسز سے بھی معاہدہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نشریاتی حقوق کا یہ معاہدہ صرف پاکستان کے لیے ہے۔ بین الاقوامی علاقوں کے لیے نشریاتی حقوق کو بھی جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کا پی ٹی وی سے متعلق موقف
وزیراعظم عمران خان نے معاہدے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے یقیناً پیسہ آئے گا لیکن پاکستان ٹیلی ویژن عصر حاضر کے تقاضوں سے پیچھے رہ گیا ہے جس کی بہت سی وجوہات ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’پی ٹی وی میں سفارشی بھرتیاں ہوئی ہیں اور لوگ پیسہ ڈالتے ہوئے ڈرتے ہیں، جب بزنس آئے گا تو لائسنس فیس میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : شہری آزادیوں کی بحث میں نئے قوانین کی منظوری
Next Article فلسطین اور قائداعظمؒ۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.