اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کو ہٹائے جانے پر عاصم خواجہ کے مستعفی ہونے کے بعدایک اور رکن عمران رسول نے احتجاجاًکونسل سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔اقتصادی مشاورتی کونسل سےمستعفی ہونے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے عمران رسول نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’میں آج صبح بوجھل دل کے ساتھ وزیر اعظم پاکستان کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے رہا ہوں کیوں کہ جس انداز میں عاطف میاں کو کونسل سے الگ کیا گیا وہ میرے لئے ناقابل قبول ہے اورمذہبی بنیاد پر فیصلے اقدار کے خلاف ہیں ۔میں اپنے بچوں کو اقدار کی تعلیم دینے کی کوشش میں ہوں ‘‘اس سے قبل حکومت نے مذہبی جماعتوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد عاطف میاں کو وزیر اعظم کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عاصم خواجہ نے رکنیت سے استعفیٰ دیا اور اب عمران رسول بھی وزیر اعظم پاکستان کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

