Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایف آئی اے کی بہن بھائی سے پوچھ گچھ : مقدمہ سیاسی ہے ،آصف زرداری
اہم خبریں

ایف آئی اے کی بہن بھائی سے پوچھ گچھ : مقدمہ سیاسی ہے ،آصف زرداری

ایڈیٹراگست 27, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
asif zardari and faryal
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور جعلی اکاونٹس میں مبینہ طور پر 35 ارب روپے کی منتقلی سے متعلق دائر مقدمے میں اسلام آباد میں پیر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔اسلام آباد میں ایف آئی اے کے ہیڈ کواٹر میں ایڈشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نجف مرزا کی سربراہی میں قائم تفتیشی ٹیم کے سامنے بیان دیتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اُن کا ان جعلی اکاونٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اُنھوں نے کہا کہ ان کے خلاف درج ہونے والا یہ مقدمہ سیاسی نوعیت کا ہے اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے آخری دور حکومت میں اُن کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق ملزم آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تفتیشی ٹیم کے سامنے تقریباً آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت تک سوالوں کے جواب دیے۔ ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل تین مرتبہ ایف آئی اے کی ٹیم ان دونوں ملزمان کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کرچکی تھی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ایف آئی اے کے سربراہ نے اس پیش رفت کے بارے میں سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا جس پر عدالت عظمیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو کچھ تحریری سوال لکھ کر دیے ہیں جن کے جواب جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کی طرف سے ابھی تک سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ کو دوبارہ طلب کرنے کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوا تاہم ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی طرف سے تحریری سوالوں کے جواب جمع کروانے کے بعد اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔تفتیشی ٹیم کے سوالوں کے جواب دینے کے بعد آصف علی زرداری جب باہر نکلے تو بظاہر کافی مطمئن دکھائی دے رہے تھے۔ایف آئی اے کی عمارت کے احاطے میں موجود ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اُن کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں لہذا اُنھیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمن کی مسلم لیگ نواز اور حزب مخالف کی جماعتوں کی طرف سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے بارے میں ایک سوال پر آصف علی زرداری نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایسا ہوا ہے۔ایک سوال پر کہ آپ بھی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بھی احتساب عدالت میں پیش ہو رہے ہیں تو سابق صدر کا کہنا ہے کہ ’اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں‘۔تفتیشی ٹیم کے سامنے پیشی کے موقع پر سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے علاوہ سید خورشید شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔منی لانڈرنگ کے مقدمے میں آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لاوائی کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحنیف گل کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی : چیئرمین ریلوے
Next Article تبدیلی اپنے پاس رکھیں :وزیر اعلیٰ خیبر کے معاون کا عہدہ لینے سے انکار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 13, 2026

دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 13, 2026

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.