پشاور : پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی انتخابی مہم کے دوران بم دھماکے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت 12 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ خاندانی ذرائع نے ہارون بلور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ،اس سے قبل انہیں تشویشناک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا،جہاں وہ زخموں تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق ہارون بلور کے یکہ توت میں انتخابی مہم دوران اسٹیج پر پہنچنے کے دوران آتش بازی ہورہی تھی کہ بم دھماکا ہوا،تاہم اب تک دھماکے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی ہے۔پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کردیے تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جارہا ہے۔ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔
بدھ, ستمبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

