Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ملک ریاض کے خلاف عدالتی کارروائی میڈیا میں بلیک آؤٹ : چیف جسٹس برہم
اہم خبریں

ملک ریاض کے خلاف عدالتی کارروائی میڈیا میں بلیک آؤٹ : چیف جسٹس برہم

ایڈیٹرجون 27, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
malik riaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن نظرثانی کیس میں ملک ریاض کی جانب سے تحریری جواب جمع کرانے کے بعد قومی احتساب بیورو ( نیب ) کو ملک ریاض اور ان کے اہل خانہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا، ساتھ ہی عدالت نے بحریہ ٹاؤن کو سرمایہ کاروں سے رقم وصول کرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بحریہ ٹاؤن نظر ثانی کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض عدالت میں پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کرایا۔جواب میں کہا گیا کہ ملک ریاض 15 دنوں میں 5 ارب روپے جمع کروائیں گے اور بحریہ ٹاؤن کے تمام مقدمات سے متعلق معاملات حل ہونے تک رقم رہے گی۔اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملک ریاض یا ان کے اہل خانہ کی تمام جائیدادیں قرق ( ضبط ) کریں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کل کی ساری عدالتی کارروائی میڈیا نے بلیک آؤٹ کردی، کیا آپ کا اتنا اثر و رسوخ ہے؟ کیا آپ نے پیسے تو نہیں لگا دیے؟ ملک ریاض آپ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔اس پر ملک ریاض نے کہا کہ ہر چیز میرے نام نہ لگائی جائے، پورے میڈیا میں مجھے ڈان بنا دیا گیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ حکومتیں بنانے اور گرانے میں ڈان نہیں بنے رہے؟جس پر ملک ریاض نے کہا کہ میں نے کیا گناہ کیا ہے، اس پر چیف جسٹس نے ملک ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ حکومتیں بنانے اور گرانے کا کام چھوڑ دیں، ملک ریاض وہ وقت نہیں رہا، جب آپ کے لیے اگلے ہی دن حکومتیں تبدیل ہوجاتی تھیں ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے اخراجات کے لیے جتنے پیسے چاہئیں وہ رکھ لیں، ہمیں بتائیں سینیٹ انتخابات میں آپ نے کیا کیا؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ نے سینیٹ انتخابات میں کیا کردار ادا کیا، آپ بس رہنے دیں۔اس دوران چیف جسٹس نے مکالمہ کیا کہ ملک ریاض میں بحریہ ٹاؤن کراچی کا دورہ کرنے کے لیے آرہا ہوں، میں نے حساب کتاب کرکے ایک ایک روپیہ واپس کروانا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ملک ریاض کو جیل بھیج دیا تو جہاں کرین کھڑی ہے وہیں کھڑی رہے گی۔بعد ازاں عدالت نے ملک ریاض کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر کہا کہ ملک ریاض نے تحریری تجاویز عدالت میں جمع کراوائیں، جس میں کہا گیا کہ ملک ریاض 5 ارب روپے 15 دنوں میں جمع کروائیں گے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملک ریاض کے جواب میں ان کے اہل خانہ کے نام لکھے ہیں، عدالت انہیں قرق کرنے کا حکم دیتی ہے۔عدالت نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے تجاویز دی گئی جبکہ ملک ریاض نے 5 ارب روپے عدالت میں جمع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ 5 ارب روپے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوں گے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ دوسری تجویز میں بحریہ ٹاؤن نے کہا ہے کہ وہ اپنی ذاتی جائیداد نہیں بیچیں گے، ملک ریاض کے خاندان کی ذاتی جائیدادیں ضمانت کے طور پر عدالت میں منسلک کی جائیں گی۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ملک ریاض رقم کا 20 فیصد سپریم کورٹ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائیں گے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں علیحدہ اکاؤنٹ کھولا جائے گا۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ نیب بحریہ ٹاون کے خلاف اس وقت تک کارروائی نہ کرے جب تک نظر ثانی کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ دینے والے ایک جج ریٹائرڈ ہوگئے اور ایک نے ملک ریاض کے حق میں اختلاف کیا، اس لیے نظرثانی کیس میں 5 رکنی لاجر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے زمین خریدنے والوں سے رقم وصول کرنے کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے رقم وصول کرنے سے روک دیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو 2 ہفتوں میں 5 ارب روپے اور ذاتی جائیداد کے کاغذات بطور ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت نے ملک ریاض سے 2 ہفتوں میں 5 ارب روپے اور ذاتی جائیداد کے کاغذات بطور ضمانت طلب کرلیے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپروفیسر ڈاکٹر سرور نقوی کیسے ” بوڑھے “ ہوئے (1) : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
Next Article سرائیکی جماعتوں کو ووٹ کیوں نہیں ملتے؟: وسیب / ظہوردھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.