منڈی بہاؤالدین: تحریک انصاف نے دو درجن کے قریب مقدمات میں نامزد ملزم کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے جس میں پی ٹی آئی نے 21 مقدمات میں نامزد ارشد ککو کو منڈی بہاؤالدین سے انتخابی میدان میں اپنا امیدوار نامزد کردیا۔ارشد ککو کو منڈی بہاوالدین سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 65 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ ان کے خلاف تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین اور تھانہ سول لائن میں 21 مقدمات درج ہیں۔پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ارشد ککو کو قتل ، اسلحہ اسمگلنگ ، زمینوں پر قبضے اور دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ۔دوسری جانب پارٹی کارکنوں نے ملزم کو ٹکٹ جاری کرنے پر پارلیمانی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ارشد ککو سے فوری ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

