Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
  • جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عمران کی ناجائز بیٹی کا معاملہ الیکشن کمیشن ، سپریم کورٹ لیکر جائیں گے۔ افتخار چوہدری
اہم خبریں

عمران کی ناجائز بیٹی کا معاملہ الیکشن کمیشن ، سپریم کورٹ لیکر جائیں گے۔ افتخار چوہدری

ایڈیٹرجون 11, 201817 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف مبینہ طور پر ان کی اور دولت مند برطانوی خاتون سیتا وائٹ کی ’’ناجائز اولاد’‘ کے معاملے پر سپریم کورٹ میں آرٹیکل 1-62 ایف کے تحت درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر چوہدری کا ارادہ ہے کہ وہ عدالت سے یہ کیس 25 جولائی کے الیکشن سے قبل دوبارہ کھولنے کیلئے کہیں گے۔ ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کیخلاف سنگین الزامات موجود ہیں کہ ان کا ایک ’’Love Child‘‘ ہے، مجھے نہیں معلوم اردو میں ان الفاظ کو کیسے بیان کیا جائے کیونکہ ہماری بیٹیاں بھی یہ بات سن رہی ہوں گی، اگرچہ عمران خان پاکستان میں اس بیٹی کو قبول نہیں کرتے لیکن پاکستان سے باہر وہ اسے قبول کرتے ہیں۔ اپنی ایک ٹوئیٹ میں خاتون صحافی نسیم زہرہ نے تصدیق کی ہے کہ سابق چیف جج نےاُن پانچ حلقوں سے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں سے عمران خان آئندہ الیکشن لڑنے جا رہے ہیں، اور یہ بھی کہ ہر امیدوار آئین کے آرٹیکل 1-62 ایف کے تحت عمران خان کی نامزدگی کو چیلنج کرے گا۔ مس زہرہ نے مزید لکھا ہے کہ سابق جج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے وہ ثبوت حاصل کر لیے ہیں جن میں عمران نے ٹیریان کو پاکستان سے باہر اپنی بیٹی تسلیم کیا ہے لیکن پاکستان میں اس بات سے انکار کیا۔ پارلیمانی امیدوار کی اہلیت کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 1-62 ایف کے مطابق ایسا کوئی شخص رکن اسمبلی منتخب ہونے کا اہل نہیں جو سمجھدار اور پارسا نہ ہو، فاسق ہو اور ایماندار اور امین نہ ہو، عدالت نے اس کے برعکس قرار نہ دیا ہو۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا تھا کہ عمران خان کیخلاف اعتراض ریٹرننگ افسر کے پاس درج کرائیں گےآرٹیکل 62-1Fکے تحت عمران خان پر بڑا سنجیدہ نوعیت کا الزام ہے،


ہم یہ چاہتے ہیں کہ جو بھی ہمارے ملک کا لیڈر ہو اس پر ایسا الزام نہ ہو عوام کا اعتماد لیڈر پر ہوتا ہے اور لیڈر کو بالکل صاف ستھرا ہونا چاہیے، یہ مسئلہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا، پی ٹی آئی سربراہ دو بیٹے دکھاتے ہیں اور پاکستان سے باہر بیٹی سیتا وائٹ کو تسلیم کرتے ہیں لیکن پاکستان میں تسلیم نہیں کرتے۔ پاناما کیس پرسوال کے جواب میں افتخار چوہدری نے کہا میں اس پر بہت رنجیدہ ہوں، سپریم کورٹ نے 6ماہ کا وقت دیا یہ کیس تو ایک ماہ میں ختم ہوتا ہے، نواز شریف اور اس کی پارٹی اس کیس کو چلنے نہیں دے رہی، کیس کو اتنا طول دیا، اس میں استغاثہ کی کمزوری ہے، ہم نے عمران خان کے خلاف پانچ کے پانچ حلقوں میں مد مقابل امیدوار کھڑے کیے ہیں، ان کے خلاف ہم یہ چیز عوام میں میں لے کر جارہے ہیں جو آر اوز ہیں وہاں ہم اعتراض داخل کریں گے اور اس اعتراض کا جو نتیجہ آئے گا وہ عوام کو بتائیں گے اس میں ایک شرط یہ ہوتی ہے کہ آپ اسے اُس وقت چیلنج کرسکتے ہیں کہ جب الیکشن ہورہا ہو، اگر کوئی شخص خود پاکستان کا وزیر اعظم پیش کرے یا رکن پارلیمنٹ کہلائے لیکن اپنی بچی سیتا وائٹ کو تسلیم نہ کرے اور اس کی باتیں ساری دنیا میں ہوں تو اگر میں نے اعتراض اٹھایا تو کونسی کوئی عجیب بات ہوگئی۔ 2007 میں شیر افگن نیازی نے ایک پٹیشن دائر کی تھی، اس وقت کے چیف الیکشن کمشنر نے نے کہا تھا کہ یہ اعتراض اس وقت اٹھانا چاہیے تھا جب کاغذات نامزدگی داخل ہوں، میری نظر میں یہ بات غلط تھی۔ ہم اس لئے اس ایشو کو اٹھا رہے ہیں کہ عوام کو پتا چلے کہ ہمارا لیڈر کیسا ہے اور عوام کو پتا ہو کہ ان کا لیڈر ایماندار اور صاف شفاف ہو۔ یہ صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ ان کی اپنی بیٹی کیلئے انصاف کی بات ہے۔ ہم کبھی اپنے بچے کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کرسکتے چاہے وہ ہمارا جائزیا جیسا بھی ہو، جب ہم اپنانے سے انکار کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس اخلاقیات نہیں، ہم نے باپ کو یہ احساس دلانا ہے کہ آپ 62-1F کے تحت اس کے اہل نہیں کہ آپ پارلیمنٹ کا الیکشن لڑ سکیں، ہمارے پاس عمران خان کے خلاف بہت مواد ہے جس میں ان کے اپنے انٹرویوز ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس بنیاد پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں، اگر ایسا نہ ہوا تو ہم الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کریں گے اور آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہر آپشن استعمال کریں گے،


رٹ فائل ہوگی اور آخر میں سپریم کورٹ آنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن 60 روز میں کرانا ضروری ہیں، آئین کے آرٹیکل 224-A کو کیسے تبدیل کریں گے ؟جتنی بھی آوازیں انتخابات کی تاخیر کیلئے اٹھ رہی ہیں وہ غیر آئینی ہیں۔ الیکشن ایک دن بھی تاخیر کا شکارنہیں ہونا چاہیے۔ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری پر تنقیدکے حوالے سے پوچھے گئے سوال ان کا کہنا تھا کہ تمام پار لیمنیٹرین کی ناکامی کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا۔ سیاسی جماعتیں اگر ان پر اعتراض اٹھا رہی ہیں تو آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، پروفیسر حسن عسکری پڑھے لکھے شخص ہیں، انہیں متنازع بنانے کی گنجائش نہیں۔ کیا آئینی اور قانونی حوالے سے عمران خان کی پکڑ ہوسکتی ہے جو پہلے 6-7 سال میں نہیں ہوئی؟ کے جواب میں افتخار چوہدری نے کہا یہ نواز شریف کا فیصلہ آیا اس میں جو نا اہلی ہوئی ہے اس میں 62-1F کا دائرہ طے کیا گیا ہے۔ اب موقع ہے کہ عمران خان کو اس دائرے میں لا کر ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ حدیبیہ کیس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ اس پر کوئی نیا ریفرنس کیوں نہیں لائے، انہوں نے وہی پرانا ریفرنس جو 2016ءمیں کیا تھا اس پر ہی کارروائی کی، تین کیسز کو یکجا کرکے ایک فیصلہ دیا جا سکتا ہے، اس کیس سے ن لیگ کو الیکشن میں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا، نیب کو چاہیے تھا کہ اس کیس میں دلچسپی لیتا، اگر نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہوتی ہے تو بھی مزید کارروائی کیلئے 6ماہ کا عرصہ لگ جائے گا کیونکہ پھر ہائی کورٹ میں اپیل ہوگی اور اس کے بعد سپریم کورٹ میں تو اس میں مزید 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الیکشن 2018 سیتا وائٹ عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنیب ریفرنسز؛ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کیس سے الگ ہوگئے
Next Article ’’ایک واویلا کرنیوالی قوم‘‘: ہزارداستان / مستنصر حسین تارڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا پہلا روز، شرکا کا بنوں اور کرک کی سرحد پر پڑاؤ

اکتوبر 5, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم اکتوبر 24, 2026
  • لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 24, 2026
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار اکتوبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.