Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کورونا وائرس : سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ زائرین کی فیسیں واپس کر نے کا اعلان
اہم خبریں

کورونا وائرس : سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ زائرین کی فیسیں واپس کر نے کا اعلان

ایڈیٹرمارچ 1, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kaaba
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ریاض : سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ ویزے وقتی طور پر معطل کرنے سے متاثر ہونے والے زائرین ادا کی جانے والی فیسیں واپس لے سکتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جن زائرین نے ویزہ فیس اور عمرہ پیکیج کی رقم ادا کی ہے اور عمرے کی عارضی معطلی سے متاثر ہوئے ہیں وہ ادا کی جانے والی رقم واپس لے سکتے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’فیسوں کی واپسی کے لیے زائرین اپنے ملک کے مقامی ایجنٹوں سے رجوع کریں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مقامی عمرہ ایجنٹوں کو اس حوالے سے ہدایات کردی گئی ہیں۔ زائرین ان سے رجوع کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’عمرے کی وقتی معطلی کے حوالے سے جس کسی کے پاس کوئی استفسار ہو وہ وزارت کے انٹرنیشنل نمبر 00966920002814 پر یا ای میل ایڈریس [email protected] کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔
سعودی عرب نے جمعرات 27 فروری کو ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے باعث عمرے یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’سیاحتی ویزے پر ان ممالک سے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ معطل کیا گیا ہے جہاں سعودی صحت حکام کے طے کردہ معیار کے مطابق نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ’سعودی عرب میں کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کے لیے رہنما اصولوں کے تحت جی سی سی ممالک کے شہریوں کی قومی شناختی کارڈ کے ذریعے مملکت آمدو رفت کو بھی معطل کیا جا رہا ہے‘۔
قبل ازیں سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے مملکت آنے والے تمام مسافروں کو نیا ہدایات نامہ جاری کیا تھا۔
ہدایت نامے میں کہا گیا تھا ’جو افراد مملکت آنے سے 15 روز قبل تک چین میں قیام پذیر رہے ہیں تو ایئرپورٹ، سی پورٹ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے پر امیگریشن حکام کو اس حوالے سے آگاہ کریں‘۔
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عمرے کے ویزے حاصل کرنے والے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ مزید ہدایات کے لیے وزارت سے کریں۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’پاکستانی، انڈین، مصری، الجزائری، انڈونیشیائی اور ترکی کے عمرہ زائرین وزارت سے براہ راست رابطہ کر کے ہدایات لے سکتے ہیں‘۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فون نمبر 00966920002814 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ ممالک سے رابطہ کرنے پر مقامی کال چارجز لاگو ہوں گے‘۔
’غیر ملکی متاثرہ ممالک کا سفر نہ کریں‘
سعودی عرب کے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات‘ نے سعودی شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ کسی بھی حالت میں ان ممالک کا سفر نہ کریں جہاں کورونا کا مرض وبائی صورت اختیار کر چکا ہے۔
جوازات کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ ملک میں مقیم غیر ملکی بھی خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کے وبائی مرض میں مبتلا نہ ہوں۔
عربی ویب نیوز 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’معلومات کے لیے محکمہ کے مصدقہ ذرائع سے رجوع کیا جائے، سوشل میڈیا پر موجود افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔‘
خیال رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
( بشکریہ : اردو نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سعودی عرب عمرہ کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم: نہیں نہیں ہم میں سے کوئی قاتل نہیں!
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : امریکہ طالبان معاہدہ افغانستان میں امن کی ضمانت کیوں نہیں دیتا ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم

جون 29, 2026

ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 24, 2025

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.