Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بلوچستان میں عسکریت پسندی: آواران سے گرفتار خواتین کو جیل بھیج دیاگیا
اہم خبریں

بلوچستان میں عسکریت پسندی: آواران سے گرفتار خواتین کو جیل بھیج دیاگیا

ایڈیٹردسمبر 3, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
baloch women arrested awaran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خضدار :صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گرفتارکی گئی چار بلوچ خواتین کو جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ان خواتین پر مبینہ طور پر کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ اور بلوچ لبریشن آرمی کی سہولت کاری کا الزام عائد کیا ہے اور ان کا تعلق بلوچ لبریشن فرنٹ سے ظاہر کیا تھا۔
گذشتہ روز جاری ہونے والی ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق آواران کے مقامی افراد کی شکایات اور نشاندہی پر پولیس اور لیویز نے مشترکہ کارروائی کر کے ان خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار خواتین سے دستی بم، تین پستول اور گولیاں برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان خواتین کو کہاں سے اور کیسے حراست میں لیا گیا ہے۔ لیویز حکام نے گرفتار خواتین کی شناخت کی تفصیلات بھی جاری نہیں کی ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آواران کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے پیر کو ان خواتین کو خصوصی عدالت میں پیش کیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ چونکہ اُن کے پاس خواتین کے لیے مختص تھانہ یا لاک اپ نہیں، اس لیے خواتین کو جیل میں ہی رکھا جائے تاکہ پولیس ان سے تفتیش مکمل کر سکے۔
عدالت نے یہ درخواست قبول کرتے ہوئے خواتین کو خضدار جیل بھیج دیا ہے۔ دوسری جانب بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزنشن کا دعویٰ ہے ان خواتین کو ان کے گھروں سے حراست میں لیا گیا اور 24 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد انھیں لیویز کے حوالے کیا گیا۔
تنظیم کی چیئرپرسن بی بی گل نے کوئٹہ میں ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقے آواران کے علاقے ماشی سے سکیورٹی فورسز نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ایک خاتون کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا، اسی طرح ایک بزرگ خاتون کو بھی حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا جبکہ اس سے قبل ان کے بیٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
بی بی گل کا کہنا تھا کہ سنیچر کی صبح سکیورٹی فورسز نے پیر اندر سے دو خواتین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔ ان میں سے ایک خاتون کو اس سے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
دریں اثنا ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ بلوچستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ آپریشنز میں خواتین کی مبینہ اغوا کاری پر قومی کمیشن برائے انسانی حقوق اور قومی کمیشن برائے حیثیت خواتین کی مجرمانہ خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔
ڈ یموکریٹک فرنٹ بلوچستان نے جبری طور پر گمشدہ چار خواتین کی رہائی اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر ان خواتین کی مبینہ گمشدگی پر شدید تنقید کی گئی۔ تنقید کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر شامل تھے۔
یاد رہے کہ پسماندہ علاقے آوران میں سکیورٹی فورسز کا گذشتہ ایک دہائی سے آپریشن جاری ہے، یہ علاقہ کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر کا آبائی علاقہ ہے۔
اس سے قبل ان کی بیگم کو حراست میں لینے کی خبر آئی تھی تاہم سابق وزیر اعلیٰ ثنا اللہ زہری نے بلوچ روایت کے تحت رہائی کا حکم دیا تھا۔
بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کے رکن ثنا اللہ بلوچ نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ان خواتین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ گرفتار خواتین کی اسلحہ سمیت تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آواران ثنا اللہ زہری خواتین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیا اللہ یا رسول ہر کوئی بے قصور۔۔وسعت اللہ خان
Next Article عاصمہ شیرازی کا کالم: پارلیمنٹ کا این آر او!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بھارت میں طالب علم رہنما نیہا بورا کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

اگست 9, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.