Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»آصف زرداری اورفریال تالپور کی ضمانت مسترد۔ گرفتاری کاامکان
اہم خبریں

آصف زرداری اورفریال تالپور کی ضمانت مسترد۔ گرفتاری کاامکان

ایڈیٹرجون 10, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zardari and faryal
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔خیال رہے کہ سابق صدر 28 مارچ سے لے کر اب تک عبوری ضمانت پر تھے جس میں پانچ مرتبہ توسیع کی گئی۔اس سے پہلے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی ہر مشتمل دو رکنی بنچ نے پیر کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور وکیلِ صفائی فاروق ایچ نائیک کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔



بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس کیس میں چیئرمین نیب کے پاس وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اختیار نہیں لیکن پھر بھی انھوں نے ایسا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں نیب کی بدنیتی بھی سامنے آئی۔فاروق نائیک کے مطابق وارنٹ انکوائری یا انویسٹی گیشن کے دوران جاری کیا جاتا ہے جبکہ اس کیس کا تو عبوری ریفرنس احتساب عدالت میں آ چکا ہے۔
انھوں نے سوال اٹھایا کہ جب معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے تو اس مرحلے پر کیا چیئرمین نیب وارنٹ جاری کر سکتے ہیں؟جب انھوں نے کہا کہ متعلقہ عدالت کے جج کا اختیار ہے کہ وہ وارنٹ جاری کر سکتا ہے تو جسٹس محسن اختر کیانی نے پوچھا کے آیا ٹرائل کورٹ نے مچلکے منظور کر لیے ہیں۔ اس کے جواب میں فاروق نائیک نے کہا کہ متعلقہ ٹرائل کورٹ مچلکے منظور کر کے حاضری یقینی بنانے کا حکم دے چکی ہے۔فاروق نائیک نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب پراسیکیوٹر نے فرنٹ کمپنیوں کا ذکر کیا، اس کیس میں کوئی فرنٹ کمپنی نہیں ہے۔ ’یہ کیس تو احتساب عدالت میں زیر سماعت ہےاور اس معاملے میں سارا الزام کچھ بینک ملازمین پر ہے۔‘ان کے مطابق اومنی گروپ کے اس اکاؤنٹ سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں جس سے ڈیڑھ کروڑ روپے آنے کا الزام ہے۔ انھوں نے کہا کہ: ’آصف زرداری پر ایسا کوئی الزام نہیں کہ انھوں نے کسی اکاونٹ کو کھولنے میں معاونت کی ہو اور جعلی اکاونٹ کھولنے کی حد تک آصف زرداری ملزم نہیں۔‘انھوں نے نیب کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر سمیت تمام دستاویزات میں لکھا ہے کہ اکاؤنٹس اومنی گروپ نے کھولے اور کہیں بھی آصف زرداری کا نام نہیں آیا۔انھوں نے پوچھا کہ بنک ریکارڈ پر آنے والی رقوم کی منتقلی خفیہ کیسے قرار دی جا سکتی ہے؟ ’اویس مظفر آصف زرداری کے منھ بولے بھائی ہیں۔ بھائی کو بینکنگ چینل سے بھیجی گئی رقم خفیہ یا غیرقانونی کیسے ہوسکتی ہے؟‘
دوسری جانب نیب کی ٹیم اس فیصلے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سے آصف زرداری کی گرفتاری کی اجازت لینے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی ہے ۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آصف زرداری گرفتاری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان۔۔ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے کا اضافہ
Next Article نیب کی ٹیم نے آصف زرداری کو گرفتار کرلیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار

مئی 1, 2026

سیاسی قید، طاقت اور مفاہمت: کیا عمران خان پھر اقتدار میں آئیں گے ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 17, 2026

صدر آصف زرداری ، کی سیاسی بصیرت اور ویژن : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اظہاریہ

فروری 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم جولائی 22, 2026
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ جولائی 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.