پشاور: اس وقت جہاں دنیا بھر میں اداکارائیں اور خواتین اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات کو سامنے لا رہی ہیں وہیں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے چورہ میں ایک ماڈل و اداکارہ کو بیہمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ضلع مردان کے پولیس افسر سجاد خان نے اداکارہ کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پشتو ڈراموں کی معروف اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی ہیں، جو اپنی بہن کے ساتھ پشاور کے گل آباد قاضی ٹاؤن میں مقیم تھی۔پولیس افسر کے مطابق مقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا جس کی لاش مردان کے علاقے چورہ میں کھیتوں سے ملی۔مقتولہ کی بہن نے قتل کا الزام نواب، فضل ملک اور شاہ حسین نامی افراد پر لگایا، کیوں کہ وہ آخری مرتبہ ان تینوں کے ساتھ گاڑی میں مردان روانہ ہوئی تھی۔ڈی پی او سجاد خان کا کہنا تھا کہ تینوں مبینہ ملزمان میں سے 2 شاہ حسین اور فضل ملک کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے البتہ نواب کی تلاش جاری ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ مقتولہ کی شادی محمد عمران نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی اور ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔تاہم شوہر سے ناراضگی کے باعث گلالئی اپنی بہن سبرینا کے ساتھ پشاور میں مقیم تھی۔
(بشکریہ: ڈان)
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

