کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے پارٹی کی ہدایت پر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست کراچی میں واقع الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں جمع کرائی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہےکہ آصف علی زرداری نیو یارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جانے والے اثاثوں میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ آئین کے مطابق آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف زرداری کی پراپرٹی کے دستاویزات اور درخواست جمع کروائی ہے، آصف زرداری نے جائیداد کا قانونی دستاویزات میں ذکر نہیں کیا، الیکشن کمیشن سے گزارش ہے کہ جائیداد کی تحقیقات کی جائے اور اگر ہماری درخواست ٹھیک ہے تو آصف زرداری کو اسمبلی سے نااہل کیا جائے۔
منگل, ستمبر 15, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

